بسم اللہ کی تفسیر قسط نمبر سات || حرف جار ب مجاوزت،استعلاء اور قسم وغیرہ کا معنی

بسم اللہ کی تفسیر قسط نمبر سات || حرف جار ب مجاوزت،استعلاء اور قسم وغیرہ کا معنی

بسم اللہ کی تفسیر قسط نمبر سات:

اس  قسط میں حرف ب کے مجاوزت ،استعلاء ، تبعیض ،قسم اور الی کے معنی کو بیان کریں گے ۔

 

حرف ب اور مجاوزت کا معنی:

حرف ب جب مجاوزت کیلئے استعمال ہوتا ہے تو اس وقت یہ حرف جار عن کے معنی میں ہوتا ہے ۔

اس کی قرآنی مثال یہ ہے :

سورۃ الفرقان آیت نمبر انسٹھ میں ہے

فَاسْأَلْ بِهِ خَبِيرًا

ترجمہ:

(اے انسان ) رحمن کے متعلق  کسی باخبر سے سوال کر ۔

 

حرف ب اور استعلاء کا معنی:

حرف ب جب استعلاء کے لیے استعمال ہوتا ہے تو یہ حرف جار علی کے معنی میں ہوتا ہے۔

اس کی قرآنی مثال یہ ہے

سورت آل عمران آیت نمبر پچھتر میں ہے :

وَمِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ مَنْ إِنْ تَأْمَنْهُ بِقِنْطَارٍ يُؤَدِّهِ إِلَيْكَ

ترجمہ:

اہل کتاب  میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں، اگر تم انہیں ایک ڈھیر پر امین بنا دو تو وہ تمہیں واپس ادا کریں گے ۔

 

حرف ب اور تبعیض کا معنی:

حرف ب جب تبعیض کیلئے استعمال ہوتا ہے تو حرف مِن کے معنی میں ہوتا ہے ۔

اسکی قرآنی مثال یہ ہے

سورۃ الدھر کی آیت نمبر چھ میں ہے :

عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللَّهِ

ترجمہ:

چشمہ جس  میں سے اللہ کے نیک بندے پیں گے ۔

 

حرف ب اور قسم کا معنی :

حرف  ب قسم کیلئے بھی استعمال ہوتا ہے ،اس کے ساتھ فعل کو ذکر کرنا بھی جائز ہے ،اس کے فعل کا حذف کرنا بھی جائز ہے اور یہ اسم ظاہر پر بھی داخل ہوتا ہے اور اسم ضمیر پر بھی داخل ہوتا ہے ۔

چار صورتوں کی مثالیں یہ ہیں

 

فعل  مذکور کی   مثال یہ ہے :

أُقسم بالله

ترجمہ:

میں اللہ کی قسم کھاتا ہوں ۔

 

اقسم فعل کے حذف کی  مثال یہ ہے:

باللهِ لأجتهدَنَّ

ترجمہ:

اللہ کی قسم میں ضرور محنت کروں گا۔

 

اسم ظاہرپر ب قسمیہ کے دخول  کی مثال بھی یہی ہے:

أُقسم بالله

ترجمہ:

میں اللہ کی قسم کھاتا ہوں ۔

 

اسم ضمیر پر ب قسمیہ کے دخول کی مثال یہ ہے :

بكَ لأفعلنَّ

ترجمہ:

تیری قسم میں ضرور کروں گا ۔

 

حرف ب اور الی کا معنی :

حرف ب الی کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے ۔

اسکی قرآنی مثال یہ ہے :

سورت یوسف آیت نمبر سو میں ہے :

وَقَدْ أَحْسَنَ بِي إِذْ أَخْرَجَنِي مِنَ السِّجْنِ

ترجمہ:

(میرے رب نے ) میرے ساتھ احسان کیا جب اس نے مجھے جیل سے نکالا

نوٹ :

الحمد اللہ آج عربی زبان کے حرف ب غیرزائدہ کے تیرہ معانی مکمل ہو چکے ہیں ،اگلی اقساط میں ہم بسم اللہ کی مزید تفسیر کا مطالعہ کریں گے ۔

بسم اللہ کی تفسیر کی قسط نمبر آٹھ پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے