سوال:

پرانے کپڑے پہننا بھی کیا ثواب کا کام ہے؟

جواب:

اگر کوئی  شخص اس وجہ سے پرانے کپڑے پہنتا ہے کہ ان کی وجہ سے نفس میں  غرور اورتکبر نہیں پیدا ہوگا تو یقینا یہ کار ثواب ہے ۔

شاید یہی وجہ تھی کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اپنے دور خلافت میں بھی ایسی چادر اوڑھ کر رکھتے تھےجس پر  چودہ  چودہ پیوند لگے ہوتے تھے ۔

 

حدیث شریف میں ہے:

إِنَّ الْبَذَاذَةَ مِنَ الْإِيمَانِ

بے شک پرانے اور بوسیدہ کپڑے پہننا ایمان میں سے ہے ۔

(سنن ابو داؤد، کتاب الترجل)

 

ہمیشہ عمدہ اور اعلی لباس پہننے سے نفس میں غرور اور تکبر پیدا ہو جاتا ہے ،اس حوالے سے حضرت عیسی علیہ السلام سے بھی مروی ہے:

جودة الثياب خيلاء القلب

عمدہ کپڑے دل کے تکبر کا باعث ہیں ۔

از

احسان اللہ کیانی

 

اس حوالے سے یہ وڈیو بھی دیکھیں 

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے