دعا کی طاقت

سوال:

دعا کتنی طاقتور چیز ہے؟

جواب:

دعا اتنی طاقتور چیز ہے کہ اس کے ذریعے بظاہر ناممکن کام بھی کیے جاسکتے ہیں

مثلا

اس کے ذریعے مقدر کو بدلا جا سکتا ہے کیونکہ حدیث شریف میں ہے کہ دعا تقدیر کو بدل سکتی ہے ۔

اس کے ذریعے نابینا کو بینائی واپس  دلوائی جاسکتی ہے جیسا کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی بچپن میں بینائی چلی گئی تو ان  کی والدہ نے دعا ئیں کرکرکے اپنے بیٹے کو بینائی واپس دلوادی تھی ۔

اس کے ذریعے بانجھ عورت صاحب اولاد ہو سکتی ہےجیسا کہ حضرت زکریا علیہ السلام کی بیوی بانجھ تھی لیکن انہوں نے اللہ تعالی سے بہت دعائیں کیں تو اللہ تعالی نے انہیں بانجھ عورت سے  اولاد عطافرمائی ۔

اس کے ذریعے لا علاج بیماریوں کا علاج کیا جاسکتا ہےجیسا کہ حضرت ایوب علیہ السلام نے دعا کی ذریعے ہی اپنے بیماری کا علاج کروایا تھا ۔

اس کے ذریعے بدترین دشمن کو دوست بنایا جا سکتا ہے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے  دعا کے ذریعے ہی حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو اپنا دوست بنایا تھا ۔

اس کے ذریعے فرشتوں کو زمین پر اتارا جاسکتا ہے جیسا کہ بدر کی لڑائی میں مسلمانوں نے فرشتوں کو  زمین پر اتروا لیا تھا ۔

اس کے ذریعے بڑے بڑے لشکروں کو شکست دی جاسکتی ہے جیسا کہ غزوہ خندق میں مسلمانوں نے کفار قریش کو شکست دی تھی ۔

اس کے ذریعے ہر ظالم اور جابرسے نجات حاصل کی جاسکتی ہے جیسا کہ حضرت موسی علیہ السلام نے فرعون سے نجات حاصل کی تھی ۔

دعا کی طاقت کے متعلق یہ سارا مواد آپ  وڈیو کی صورت میں بھی ملاحظہ فرما سکتے ہیں ۔

 

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے