سوال:

کیا علمائے دیوبند کے نزدیک تمام شیعہ کافر ہیں ؟مفتی تقی عثمانی صاحب کی کیا رائے ہے؟

جواب:

مفتی تقی عثمانی صاحب لکھتے ہیں :

تمام شیعہ کافر نہیں ہیں بلکہ صرف وہی شیعہ کافر ہیں جو کفریہ عقائد رکھتے ہیں ،مفتی تقی عثمانی صاحب کہتے ہیں ہم نے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ تمام شیعہ کفریہ عقائد نہیں رکھتے ،اس لیے ہر شیعہ کو کافر کہنا صحیح نہیں ہے۔

مفتی تقی عثمانی صاحب کہتے ہیں اگر کوئی شیعہ یہ عقائد رکھے تو کافر ہے۔

۱۔کوئی شیعہ قرآن میں تحریف کا قائل ہو تو کافر ہے ۔

۲۔اگر کوئی شیعہ یہ عقیدہ رکھے کہ حضرت جبریل سے وحی لانے میں غلطی ہوئی یعنی لانی تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف تھی لیکن وہ نبی کریم ﷺ کی طرف لے گئے تو کافر ہے۔

۳۔اگرکوئی شیعہ  قرآن کی گواہی آجانے کے بعد حضرت عائشہ پر تہمت لگاتا ہو تو کافر ہے ۔

مفتی تقی عثمانی  صاحب لکھتے ہیں ،اگر کوئی یہ اعتراض کرے کہ شیعہ کفریہ  عقائد رکھتے ہیں لیکن وہ تقیہ کر لیتے  ہیں یعنی چھپا لیتے ہیں اور لوگوں کے سامنے اس کا اظہار نہیں کرتے تو اس پر مفتی تقی عثمانی صاحب کہتے ہیں کہ فتوی ظاہر اقوال پر ہی لگتا ہے کسی کے باطن پر فتوی نہیں لگایا جا سکتا ۔

مفتی تقی عثمانی صاحب کا یہ فتوی ہم نے فتاوی عثمانی کی جلد اول سے لیا ہے اور اس کا خلاصہ آپ کے سامنے پیش کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے