سوال:

علامہ اقبال کون تھے اور ان کی شاعری کیسی تھی؟

جواب :

اقبال حکیمِ اسلام تھے ،ترجمانِ حقیقت تھے اور بہترین شاعر تھے،اقبال  کی شاعری  بہت عمدہ تھی،جس میں امت کے لیے بڑی رہنمائی تھی،ان کے چھوٹے چھوٹے شعر بڑے بڑے عقدے حل کر دیتے ہیں،ان کے بعض اشعار ایسے بھی  ہیں کہ ان پر پورے مضامین لکھے جا سکتے ہیں،آپ کی شاعری دو زبانوں پر مشتمل ہے،پہلی زبان اردو اور دوسری فارسی ہے،آپ کی شاعری کو تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے،ولایت سے پہلے ،ولایت کے قیام کے دوران اور ولایت سے واپسی کے بعدکی شاعری،اقبال کی شاعری کی متعلق یہ وڈیو ملاحظہ فرمائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے