تفہیم القرآن کیسی تفسیر ہے؟َ || ?Tafheem ul Quran kasi tafseer ha

سوال :

تفہیم القرآن تفسیر کیسی تفسیر ہے اور کیوں سب سے زیادہ مشہور ہے؟

جواب :

تفہیم القرآن جدید تعلیم یافتہ لوگوں کیلئے لکھی گئی ایک تفسیر ہے،اس میں جدید ذہن کی الجھنوں اور پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے ،اس میں نوجوان نسل کو  حضور ﷺ کی دعوت اور مشن سے متعارف کروانے کی کوشش کی گئی ہے، اس تفسیر میں سادہ اور آسان الفاظ استعمال کیے گئے ہیں ،شاید یہی وجہ ہے کہ یہ تفسیر عوام میں بہت مقبول ہے ،اس میں تفسیر بالرائے بھی ہے اور فقہی احکام میں اجتہاد بھی کیا گیا ہے ، اس میں ترجمہ قرآن کے بجائے آیتِ قرآنی کی ترجمانی کا طریقہ اختیار کیا گیا ہے ،یہ طریقہ اگرچہ غیر محتاط لوگوں کا ہے لیکن اس کے ذریعے پیغام رسانی میں بڑی سہولت سامنےا ٓئی  ہے ،تفہیم القرآن تفسیر  کے مداح بھی بہت ہیں اور ناقدین کی بھی کمی نہیں ہے،تفہیم القرآن کے حوالے سے ہماری یہ وڈیو ملاحظہ فرمائیں اس میں ہم نے اس پر الگ انداز میں گفتگو کی ہے۔

نوٹ:

اس پوسٹ کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟  کمنٹ میں اظہار کریں 

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے