سوال :

قاسم علی شاہ صاحب کی کتاب ذرا نم ہو کیسی ہے ؟

جواب:

قاسم علی شاہ صاحب کی یہ کتاب چھوٹے چھوٹےجملوں پر مشتمل ہیں،جن میں بعض مذہب سے تعلق رکھتے ہیں ،بعض کامیابی اور ناکامی کے اصولوں پر مشتمل ہیں جبکہ دنیاوی حقائق سے آگاہ کرنے والے ہیں ،یہ تمام جملے قاسم علی شاہ صاحب کی کتب سے لیے گئے ہیں یا ان کے لیکچروں سے لیے گئے ہیں،ان میں سے چند جملوں کو میں دو حصوں میں آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں،اس سے آپ کو باقی جملوں کا بھی اندازہ ہو جائے گا ۔

 

قاسم علی شاہ صاحب کے مذہب سے متعلقہ جملے :

 ۱۔کردار سےکردار جنم لیتا ہے اور کردار تبلیغ سے زیادہ طاقتور شی ہے ۔

۲۔ہزاروں غلطیوں کے باوجود بھی اگر لوگ آپ کی عزت کرتے ہیں اور آپ سے محبت کرتے ہیں تو مان لیں یہ مالک کا کرم ہے ۔

۳۔بڑے بڑے درویشوں سے زیادہ طاقتور دعا آپ کے والد اور والدہ کی ہے اور ہم انہیں نظر انداز کرکے کسی پیربابا کسی سرکار کسی مخدوم کی تلاش کرتے ہوئے زندگی غرق کر دیتے ہیں ۔

۴۔بات کرنا کافی نہیں بات میں تاثیر ہونا ضروری ہے اور تاثیر خلوص اور عاجزی کے بغیر نہیں آتی ۔

۵۔اگر آپ مخلص ہیں تو ضرور کامیاب ہوں گے کیونکہ خلوص والوں کو مالک ضرور نوازتا ہے ۔

 

قاسم علی شاہ صاحب کے اقوال ذریں :

۱۔توجہ حل پر لگا دیجیے مسئلے خود حل ہو جائیں گے ۔

۲۔ہمیں ایسے حالات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے جو ہمیں پسند نہیں ہوتے لیکن ان حالات نے ہمیں کچھ نہ کچھ سکھانا ہوتا ہے ۔

۳۔اگر آپ جنونی ہیں تو ایک دن میں دو دن کا کام کر دیں گے اگر آپ منظم ہیں تو ایک دن میں دس دنوں کا کام کر دیں گے لیکن اگر آپ صاحب بصیرت ہیں تو ایک دن میں سو دن کا کام کر سکتے ہیں ۔

۴۔مختلف مزاجوں کو ایک بڑے کام پر لگا کر اعلی نتائج حاصل کرنے والا ہی اصل لیڈر ہے۔

۵۔نیوٹن جیسے آئیڈیاز ،آئن سٹائن جیسی ذہانت اور بل گیٹس جیسا اعتماد بھی کسی کام کا نہیں ،اگر آپ کے پاس واضح مقصد نہیں ہے،یعنی آئیڈیاز ،ذہانت اور اعتماد بھی مقصد کے بغیر کسی کام کے نہیں ۔

۶۔بڑے مقصد کا انتخاب کیجیےپھر اس کے چھوٹے چھوٹے حصے بنا کر روزانہ تھوڑا تھوڑا کام شروع کر دیجیے ،ایک دن آپ ضرور کامیاب ہوں گے۔

۷۔بعض اوقات راستے بند ہوتے محسوس ہوتے ہیں لیکن چلنے سے پتا چلتا ہے کہ وہ کھلے ہوئے ہیں ۔

۸۔ہر انسان میں ایک تڑپ اور ایک لگن موجود ہوتی ہے اور یہی تڑپ اور لگن اس کو عظمت تک لے جا سکتی ہے،بس چھوٹا سا کام یہ کریں کہ اس تڑپ اور لگن کو کوئی سمت دے دیں ۔

۹۔قدرت آپ کی محنت کا پھل ضرور دیتی ہے بس کبھی کبھی پھل دینے کا وقت بدل دیتی ہے۔

۱۰۔بعض اوقات ناکامی ہمیں یہ سکھا رہی ہوتی ہے کہ یہ تمہارا کام نہیں ،تم کسی اور کام کیلئےپیدا ہوئے ہو۔

یہ قاسم علی شاہ صاحب کی کتاب ذرا نم ہو سے لیے گئے پندرہ جملے تھے ،یہ آپ کو کیسے لگے کمنٹ میں بتائیے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے