سوال:
یوم عرفہ کیا ہے؟
جواب:
یوم عرفہ( اسلامی کلینڈراسلامی کلینڈر کے دسویں مہینے) ذوالحجہ کی نو تاریخ کو کہتے ہیں ۔
سوال:
یوم عرفہ کو یوم عرفہ کہنے کا سبب کیا ہے؟
جواب:
اس دن حضرت آدم اور جناب حواء کا تعارف ہوا تھا۔
اس دن ابراہیم علیہ السلام کو مناسک حج سکھائے گئےتھے۔
اس دن حضرت ابراہیم کوحضرت اسماعیل والے خواب کا یقین ہوگیا تھا
اس دن حاجی عرفات میں قیام کرتے ہیں ۔
سوال:
یوم عرفہ کی فضیلت کیا ہے؟
جواب:
احادیث مبارکہ میں اس کی بہت فضیلت آئی ہے۔
اللہ تعالی کے نزدیک یوم عرفہ سے بڑھ کر کوئی فضیلت والا دن نہیں ہے۔(صحیح ابن حبان)
اللہ تعالی یوم عرفہ کو سب سے زیادہ اپنے بندوں کو جہنم سے آزاد فرماتا ہے۔ (مسلم)
اللہ تعالی اس دن فرشتوں کے سامنے اپنے بندوں پر فخر فرماتا ہے(نسائی)
اللہ تعالی یوم عرفہ کو فرشتوں کے سامنے فرماتا ہے، دیکھو میرے بندے بکھرے بالوں کے ساتھ، گرد و غبار میں اٹے ہوئے ،دھوپ کی تمازت سہتے ہوئے آئے ہیں، وہ میری رحمت کی لیے ہوئے آئے ہیں ۔ (مسند ابو یعلی)
اس دن اللہ تعالی ہر شخص کی مغفرت فرما دیتا ہے جس کے دل میں ذرہ برابر بھی ایمان ہو ۔(مسند عبد بن حمید)
بس شرط یہ ہے کہ اس دن کوئی اللہ تعالی سے بخشش طلب کرے۔
سوال:
یوم عرفہ کے روزے کی فضیلت کیا ہے؟
جواب:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
مجھے اللہ تعالی کی رحمت سے امید ہے کہ یوم عرفہ کے روزے کی برکت سے بندے کے گزشتہ اور آئندہ ایک سال کے گناہ معاف ہو جائیں گے۔ (سنن ترمذی)
جس نے یوم عرفہ کا روزہ رکھا، اللہ تعالی اس کے لگاتار دو سالوں کے گناہ معاف کر دے گا۔ (مسند ابو یعلی ،طبرانی کبیر)
یوم عرفہ کا روزہ ایک ہزار دن روزے رکھنے کی طرح ہے۔ (شعب الایمان )
طالب دعا:
احسان اللہ کیانی
پندرہ ۔ جون ۔ دو ہزار چوبیس
COMMENTS