رمضان میں فوت ہونے کی فضیلت
سوال:
کیا جوشخص رمضان المبارک میں فوت ہوتا ہے اسے عذاب قبر نہیں ہوتا ؟
اگر کوئی انتہائی گناہ گار شخص جس کی ساری زندگی گناہوں میں گزری ہو وہ رمضان میں فوت ہو جائے تو کیا اس کے ساتھ بھی ایسا ہی معاملہ ہوگا؟
جواب:
جی ہاں جو شخص رمضان المبارک میں فوت ہوتا ہے، اسے عذاب قبر نہیں ہوتا
کیونکہ
حدیث شریف میں ہے:
عَن أنس بن مَالك: أَن عَذَاب الْقَبْر يرفع عَن الْمَوْتَى فِي شهر رَمَضَان
ترجمہ:
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رمضان کے مہینے میں میتوں سے عذاب قبر اٹھا لیا جاتا ہے۔
(شرح الصدور)
مذکورہ بالا حدیث کی روشنی میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ اگر کوئی گناہ گار مسلمان بھی رمضان میں فوت ہو گا تو اسے بھی یہ فائدہ ملے گا۔
از
احسان اللہ کیانی
COMMENTS