پرویز مشرف کے جرائم
جنرل پرویز مشرف وہ بدنام زمانہ شخص ہے، جس نے پاکستان کو دہشت گردی کی آگ میں دھکیلا، اس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والا ڈاکٹر عبد القدیر خان کو ذلیل کو رسوا کیا، اس نے لال مسجد کی بے حرمتی کی، اس نے سینکڑوں حفاظ کو قتل کروایا، اسی نے مولوی کو گالی بنایا، اسی نے میڈیا کو مذہب پر تنقید کی اجازت دی، اس نے ایم کیو ایم کے ذریعے کراچی میں خون کی ہولی کھیلی، اس نے فحاشی کو فروغ دیا، اس نے احقمانہ طور پر کارگل کی جنگ شروع کی اور سینکڑوں فوجی شہید کروائے، اس نے فوج کو عوام کا دشمن بنایا، اس نے امریکیوں کو پاکستانی سرزمین پر حملوں کی اجازت دی، مشرف کے جرائم کی ایک فہرست یہاں ملاحظہ کی جاسکتی ہے، ڈاکٹر عبد القدیر خان کا مشرف کے متعلق بیان یہاں ملاحظہ کریں۔
پرویز مشرف کی بیماری
یہ واحد شخص ہے، جس کے متعلق اکثریت کی رائے یہی ہے کہ اسے دنیا میں ہی اللہ تعالی نے نشان عبرت بنایا، یہ کافی عرصے سے بیمار تھا، بیماری بھی ایسی کہ سمجھ نہیں آتا تھا کہ اسے کیا ہوا ہے، بیماری نے اس کا سارا غرور خاک میں ملا دیا تھا، یہ امریکیوں کا اتنا وفادار تھا کہ اس کی وفات بھی دبئی میں واقعہ ایک امریکی ہسپتال میں ہوئی، یہ سب لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ دنیا سے ایسے نہ جاؤ کہ لوگ تمہاری وفات پر بھی تھو تھو کر رہے ہوں بلکہ ایسے جاؤ کہ ہر آنکھ اشک بار ہو۔
پرویز مشرف کی مناسبت سے ایک واقعہ
شیخ سعدی لکھتے ہیں کہ حجاج بن یوسف ایک بزرگ کے پاس آیا اور کہا کہ حضرت میرے لیے دعا کریں، وہ بزرگ مستجاب الدعوات تھے، انہوں نے ہاتھ اٹھائے اور کہا، یا اللہ حجاج کو موت دے دے، حجاج بن یوسف نے حیران ہو کر پوچھا، حضرت یہ کیا دعا کر رہے ہیں، بزرگ نے فرمایا، یہی تیرے لیے بہتر ہے اور مسلمانوں کیلئے بھی یہی بہتر ہے، پرویز مشرف کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی تھا۔
انتقال پر ٹوئٹر ٹرینڈ
ابھی کچھ ہی وقت پہلے جنرل پرویز مشرف کے انتقال کی خبر آئی ہے اور ابھی پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹرینڈ چل رہا ہے کہ پرویز مشرف مردار۔
پرویز مشرف کے انتقال پر تاثرات
ایک ٹوئٹر صارف عابد خان نے انہیں ظلم و بربریت کے ایک باب سے تعبیر کرتے ہوئے کہا اللہ انہیں جہنم کے نچلے درجے میں جگہ دے۔
ایک ٹوئٹر صارف اسد نے پرویز مشرف کو فرعون سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ ابھی تک مصری حکومت نے اس کی میت کی ڈیماند کیوں نہیں کی۔
ایک ٹوئٹر صارف نے ایک سکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے کہا،اس پر عمل کرتے ہوئے مشرف کی لاش کو تین دن لٹکانا چاہیے۔
ایک ٹوئٹر صارف نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا، وہ تو چلا گیا لیکن ڈاکٹر عافیہ اب تک تکلیف میں ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیے:
COMMENTS