--> نماز کے طریقے کے بارے میں احادیث | Hadees about namaz ka tarika in urdu

نماز کے طریقے کے بارے میں احادیث | Hadees about namaz ka tarika in urdu

اس صفحے پر ہم نمازکے طریقے کے حوالے سے احادیث مبارکہ جمع کر رہے ہیں، یہاں آپ کو امام کے پیچھے قرات کے حوالے سے احادیث ملیں گے، رفع یدین سے متعلق احادیث ملیں گی،نمازوں کو جمع کرنے سے متعلق احادیث ملیں گی، وتر اور تراویح کی تعداد کے متعلق احادیث ملیں گی، اس صفحے کے مطالعے کے بعد یہ بھی معلوم ہو جائے گا کہ نماز میں ہاتھ کہاں باندھنے چاہیں، اس کے علاوہ پوری نماز کی ترکیب سے متعلق احادیث جمع کر دیں گے، ان شاء اللہ 


امام کے پیچھے قرات کے بارے میں حدیث 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

جب تم میں سے کوئی امام کے پیچھے نماز پڑھے تو اسے امام کی قرات ہی کافی ہے (یعنی خود قرات نہ کرے)۔ (یہ حدیث موطا امام مالک میں ہے)۔


جب امام قرات کرے تو خاموش رہو۔ (یہ حدیث آثار السنن میں ہے اور یہ حدیث صحیح ہے)


حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: 

جس نے نماز کی کوئی رکعت پڑھی اور اس میں سورت فاتحہ نہ پڑھی تو اس کی نماز نہیں ہوئی، سوائے اس صورت میں کہ وہ امام کے پیچھے ہو۔ (یہ حدیث آثار السنن میں موطا امام مالک کے حوالے سے منقول ہے، اس کی اسناد صحیح ہے)


حدیث شریف میں ہے:

فَإِذَا قَرَأَ فَأَنْصِتُوا

ترجمہ:

 جب امام قرات کرے تو خاموش رہو۔

(شرح معانی آلاثار)


حدیث شریف میں ہے:

مَنْ کَانَ لَہُ إِمَامٌ فَقِرَاء َۃُ الْإِمَامِ لَہُ قِرَاء َۃٌ

ترجمہ:

جس کا امام ہو ،تو امام کی قرات ہی اس کی قرات ہے۔

(شرح معانی الآثار)


عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: یَکْفِیکَ قِرَاء َۃُ الْإِمَامِ 

ترجمہ:

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنھما سے مروی ہے کہ تمھیں امام کی قرات ہی کافی ہے۔

(شرح معانی الآثار)


إِذَا صَلَّی أَحَدُکُمْ خَلْفَ الْإِمَامِ فَحَسْبُہُ قِرَاء َۃُ الْإِمَامِ وَکَانَ عَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ لَا یَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ

ترجمہ:

 جب تم میں سے کوئی امام کے پیچھے نماز پڑھے تو اسے امام کی قرات ہی کافی ہے ،عبد اللہ ابن عمر رضی اللہ عنھما امام کے پیچھے قرات نہیں کرتے تھے۔

(شرح معانی الآثار)


قرات خلف الامام کے قائلین کے دلائل اس قسم کی احادیث ہیں

حدیث شریف:

کُلُّ صَلَاۃٍ لَمْ یُقْرَأْ فِیہَا بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَہِیَ خِدَاجٌ

ترجمہ:

ہرنماز جس میں ام القرآن کی قرات نہ کی جائے وہ ناقص ہے۔

(شرح معانی الآثار)

ہم بھی اس حدیث پر عمل کرتے ہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ یہ حکم اکیلے نماز پڑھنے والے کیلئے ہے، اس تخصیص کی دلیل بھی دوسری حدیث میں موجود ہے۔ 


مَنْ صَلَّی رَکْعَۃً , فَلَمْ یَقْرَأْ فِیہَا بِأُمِّ الْقُرْآنِ , فَلَمْ یُصَلِّ إِلَّا وَرَاء َ الْإِمَامِ

ترجمہ:

 جس نے نماز کی کوئی رکعت پڑھی اور اس میں ام القرآن نہ پڑھی تو اس نے گویا وہ رکعت نہیں پڑھی ،سوائے اس کہ جو امام کے پیچھے نماز پڑھے۔

(شرح معانی الآثار)


اگر یہ موقف رکھا جائے کہ اکیلے کیلئے فاتحہ لازمی ہے اور امام کے پیچھے امام کی قرات ہی کافی ہے تو دونوں طرح کی احادیث پر عمل ہو جائے گا، یہی علمائے احناف کا طریقہ ہے کہ وہ ایسی صورت نکالتے ہیں جس میں تمام احادیث پر عمل ہو جائے۔ 

اگر کوئی فاتحہ کی فرضیت کا قائل ہے تو اس سے ہمارا سوال ہے کہ اگر کوئی شخص رکوع میں امام کے ساتھ ملے تو اسے رکعت کیوں مل جاتی ہے حالانکہ اس نے فاتحہ نہیں پڑھی ہوتی ۔


نماز میں ہاتھ باندھنے کا سنت طریقہ 

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:

السنۃ وضعُ الکف علی الکف فی الصلاۃِ تحتَ السُرۃ 

سنت یہ ہے کہ نماز میں ہاتھ ناف کے نیچے باندھے جائیں۔ (یہ حدیث سنن ابوداؤد میں ہے)۔

یہ روایت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے فتوے کی مانند ہے۔ 


حضرت وائل بن حجر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا، وہ نماز میں اپنا دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر ناف کے نیچے باندھتے تھے۔ (یہ حدیث آثار السنن میں ہے، اس کی اسناد صحیح ہے)


رفع یدین کے بارے میں حدیث 

حضرت علقمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم والی نماز نہ پڑھاؤ، پھر آپ نے نماز پڑھائی تو آپ نے صرف ایک مرتبہ ہی رفع یدین کیا تھا۔ (یہ حدیث آثار السنن میں ہے اور یہ حدیث صحیح ہے)۔

عن علقمۃ قال :قال عبد اللہ بن مسعود :الا اصلی بکم صلاۃ رسول اللہ فصلی ،فلم یرفع یدیہ الا فی اول مرۃ 

ترجمہ :

حضرت علقمہ روایت کرتے ہیں ،کہ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا :کیا میں تمھیں حضور ﷺکی نماز  جیسی نمازنہ پڑھائوں ؟پھر انھوں نے نماز پڑھائی ،اور سوائے پہلی مرتبہ (یعنی تکبیر تحریمہ ) کے پھر ہاتھ نہیں اٹھائے ۔

(سنن ترمذی )

امام ترمذی نے کہا کہ یہ حدیث حسن ہے 

ابن حزم ظاہری نے المحلی میں اسے صحیح کہا 

ابن ترکمانی کہتے ہیں اس کے تمام راوی صحیح مسلم کے راوی ہیں 


حضرت علی رضی اللہ عنہ نماز کی پہلی تکبیر میں رفع یدین کرتے تھے اور پھر دوبارہ نہیں کرتے تھے۔ (یہ حدیث آثار السنن میں ہے اور اس کی اسناد صحیح ہے)۔

امام مجاہد سے مروی ہے کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنھما کے پیچھے نماز پڑھی وہ صرف پہلی رکعت میں ہی رفع یدین کرتے تھے۔ (یہ حدیث آثار السنن میں ہے، اس کی سند صحیح ہے)۔


عن البراء : أن رسولَ اﷲؐ کان إذا افتَتَحَ الصلاۃَ رفعَ یدیہِ إلی قریبِ من أُذُنَیہ، ثم لا یعودُ

ترجمہ:

حضرت براء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز شروع کرتے تو کانوں کے قریب تک ہاتھ اُٹھاتے تھے پھر باقی نماز میں ہاتھ نہیں اُٹھاتے تھے۔

(اخرجہ ابو داؤد فی السنن،کتاب الصلوۃ ،باب من لم یذکر الرفع عند الرکوع،رقم الحدیث :٧٥٠)

یعنی صرف ایک بار رفع یدین کرتے تھے۔ 


خلفاء راشدین سے پہلی تکبیر کے علاوہ رفع یدین ثابت نہیں ہے۔ (آثار السنن)


آمین آہستہ کہنے کی حدیث

عن علقمۃ بن وائل عن ابیہ ،انہ صلی مع رسول اللہ فلما بلغ (غیر المغضوب علیھم والضالین )قال :آمین و اخفی بھا صوتہ 

ترجمہ :

علقمہ اپنے والد وائل بن حجر سے نقل کرتے ہیں ،کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی ،جب آپ (غیر المغضوب علیھم والضالین ) پر پہنچے ،تو آپ نے "آمین " آہستہ آواز سے کہی 

(مسند احمد ،مستدرک )

امام حاکم فرماتے ہیں :اس کی سند صحیح ہے 


تین رکعت وتر کی دلیل 

حدیث :
ان رسول اللہ ﷺ کان لایسلم فی رکعتی الوتر 
رسول اللہ ﷺ وتر کی دو رکعتوں پر سلام نہیں پھیرتے تھے ۔
(سنن نسائی ،مستدرک )
دو پر سلام نہیں پھیرتے تھے تو یقینادو سے زیادہ پڑھتے تھے کتنے پڑھتے تھے نچلی حدیث ملاحظہ فرمائیں

حدیث :
کان رسول اللہ ﷺ یوتر بثلاث 
رسول اللہ ﷺ تین رکعت وتر پڑھتے تھے 
(مستدرک )


تراویح کی رکعات کی تعداد :


حدیث :
عن ابن عباس قال :ان النبی ﷺ کان یصلی فی شھر رمضان فی غیر جماعۃ عشرین رکعۃ والوتر 
ترجمہ:
حضور نبی اکرم ﷺ رمضان کے مہینے میں بغیر جماعت کے بیس رکعت (تراویح )اور وتر پڑھا کرتے تھے 
(معجم کبیر ،مصنف ابن ابی شیبۃ ،سنن بیھقی )
یہ حدیث حسن ہے  

حدیث :
عن السائب بن یزید قال :کنا نقوم فی زمن عمر بن الخطاب بعشرین رکعۃ والوتر 
ترجمہ:
حضرت سائب بن یزید فرماتے ہیں ،ہم حضرت عمر بن خطاب کےزمانے بیس رکعت (تراویح ) اور وتر پڑھا کرتے تھے 
(معرفۃ السنن والآثار للبیھقی )
اس کی سند صحیح ہے 

نمازوں کو جمع کرنا 


حدیث :
عن عبد اللہ بن مسعود قال :کان رسول اللہ ﷺ یصلی الصلوۃ لوقتھا ،الا بجمع و عرفات 
ترجمہ:
رسول اللہ ﷺ ہر نماز اپنے وقت پر پڑھتے تھے ،صرف عرفہ اور مزدلفہ میں آپ نے دو نمازوں کو جمع کیا ۔
(سنن نسائی )
یہ حدیث صحیح ہے 

آپ سفر کی حالت میں نمازوں کو جمع کرتے تھے، وہ بھی اس طرح سے ہوتا تھا، ذیل کی حدیث ملاحظہ فرمائیں:

حدیث :
عن عائشۃ قالت :کان رسول اللہ ﷺ فی السفر یوخر الظھر و یقدم العصر ،ویوخر المغرب ویقدم العشاء 
ترجمہ:
رسول اللہ ﷺ سفر میں ظہر کو موخر (یعنی آخری وقت تک )اور عصر کو مقدم (یعنی پہلے وقت میں )کرکے پڑھتے تھے ،اور مغرب کی نماز موخر (یعنی آخری وقت تک  ) اور عشاء کی نمازکو مقدم (یعنی پہلے وقت میں) کر کے پڑھتے تھے ۔
(شرح معانی الآثار للطحاوی ،مسند احمد بن حنبل )
یہ حدیث حسن ہے 

یہ اس دور کےچند اختلافی مسائل تھے، اب بالترتیب نماز والی احادیث جمع کر رہے ہیں۔ 


تکبیر تحریمہ میں ہاتھ اٹھانے کے بارے میں حدیث

حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز کیلئے تکبیر کہتے تو اپنے ہاتھ کانوں کی لو کے برابر تک بلند کرتے تھے۔(یہ حدیث آثارالسنن میں ہے، صحیح مسلم کے حوالے سے روایت کی گی ہے)۔


ثناء کے بارے میں حدیث 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز شروع کرتے تو یہ پڑھتے تھے، سبحانک اللھم و بحمدک و تبارک اسمک و تعالی جدک ولا الہ غیرک۔ (اسے امام دارقطنی اور امام طحاوی نے روایت کیا ہے، اس کی اسناد صحیح ہیں)۔


الحمد للہ اور بسم اللہ کے بارے میں حدیث

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نماز کو الحمد للہ رب العالمین سے شروع کرتے تھے، وہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کو بلند آواز سے نہیں پڑھتے تھے۔ (یہ دو حدیثوں کا خلاصہ ہے، یہ دونوں احادیث امام نیموی کی آثار السنن سے لی گئی ہیں)۔


سورت فاتحہ اور قرآن کی تلاوت کے بارے میں حدیث 

حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہمیں حکم دیا گیا تھا کہ ہم (نماز میں) سورت فاتحہ پڑھیں اور اس کے ساتھ جو (قرآن سے) آسانی سے میسر ہو۔ (یہ حدیث آثار السنن میں ہے، وہاں یہ صحیح ابن حبان کے حوالے سے درج ہے، اس کی اسناد صحیح ہیں)۔


سجدے کے بارے میں حدیث 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدے کے دوران اپنا مبارک چہرہ دونوں ہاتھوں کے درمیان رکھتے تھے۔ (یہ حدیث شریف شرح معانی الآثار میں ہے)۔


نماز بھولنے کا کفارہ 

مَنْ نَسِیَ صَلَاۃً أَوْ نَامَ عَنْہَا فَکَفَّارَتُہُ أَنْ یُصَلِّیَہَا إِذَا ذَکَرَہَا

ترجمہ:

جو نماز پڑھنا بھول گیا یا نیند کی وجہ سے نماز رہ گئی تو اس کا کفارہ یہ ہے کہ جب اسے یاد آئے فور نماز پڑھ لے۔ 

(بخاری ،مسلم)


مزید کس عنوان پر آپ احادیث چاہتے ہیں، کمنٹ میں بتائیں۔


hadees about namaz in urdu


COMMENTS

نام

Audio-mp3,2,biography-urdu,2,books-intro,6,current-affairs,2,hadeesurdu,9,islamic-wallpapers,5,mazameen,8,meaning-urdu,3,sawaljawab,58,tafseer-ehsani,10,wazifa-urdu,4,
rtl
item
Info in urdu: نماز کے طریقے کے بارے میں احادیث | Hadees about namaz ka tarika in urdu
نماز کے طریقے کے بارے میں احادیث | Hadees about namaz ka tarika in urdu
رفع یدین، امام کے پیچھے قرات، ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے سے متعلق احادیث
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgsW3qx9ZYCauDIhK2c-8P7ubcsLbH9UcI670J9jzE8Xh_8teY6tQwvdPFngPU62RFd7inICfHBFHloNdUqJuT9J964pxRVrzlCLrU3qGOdZoewjGO7sERkQAglKO-2VHPnIlcPYdKDKjGVnwB6I-Ibc_biyr4ZNdT8HYnjNrIxdgz6jFUKKHqAJum7Yg/w320-h180/Hadees%20about%20namaz%20in%20urdu.jpg
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEgsW3qx9ZYCauDIhK2c-8P7ubcsLbH9UcI670J9jzE8Xh_8teY6tQwvdPFngPU62RFd7inICfHBFHloNdUqJuT9J964pxRVrzlCLrU3qGOdZoewjGO7sERkQAglKO-2VHPnIlcPYdKDKjGVnwB6I-Ibc_biyr4ZNdT8HYnjNrIxdgz6jFUKKHqAJum7Yg/s72-w320-c-h180/Hadees%20about%20namaz%20in%20urdu.jpg
Info in urdu
https://www.ehsanullahkiyani.com/2022/11/hadees-about-namaz-in-urdu.html
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/2022/11/hadees-about-namaz-in-urdu.html
true
3608222135359615950
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content