سوال:
قرآن میں لفظ اللہ کتنی بار آیا ہے؟
جواب:
معجم المفھرس لالفاظ
القرآن کے مطابق قرآن مجید میں لفظ اللہ تقریبا دو ہزار چھ سو ستانوے مرتبہ آیا
ہے۔
عربی زبان میں آخری حرف پر
اعراب بدلتا رہتا ہے، اس پر کبھی پیش آتی ہے، کبھی زبر اور کبھی زیر۔ اس اعتبار سے دیکھا جائے تو قرآن کریم میں لفظ اللہ آخر کے
پیش کے ساتھ تقریبا نو سو اسی مرتبہ آیا ہے۔
اس کی تین مثالیں یہ ہیں:
خَتَمَ اللَّهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ
البقرۃ، سورت نمبر دو، آیت نمبر سات
فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ فَزَادَهُمُ
اللَّهُ مَرَضًا
البقرۃ، سورت نمبر دو، آیت نمبر دس
اللَّهُ يَسْتَهْزِئُ بِهِمْ
البقرۃ، سورت نمبر دو، آیت نمبر پندرہ
اسی طرح لفظ اللہ آخر کے
زبر کے ساتھ تقریبا پانچ سو بانوے مرتبہ آیا ہے۔
اس کی تین مثالیں یہ ہیں:
يُخَادِعُونَ اللَّهَ وَالَّذِينَ
آمَنُوا
سورۃ البقرۃ، سورت نمبر دو، آیت نمبر نو
إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ
شَيْءٍ قَدِيرٌ
سورۃ البقرۃ، سورت نمبر دو، آیت نمبر بیس
إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحْيِي
أَنْ يَضْرِبَ مَثَلًا مَا بَعُوضَةً فَمَا فَوْقَهَا
سورۃ البقرۃ، سورت نمبر دو، آیت نمبر چھبیس
اسی طرح لفظ اللہ آخر کے
زیر کے ساتھ قرآن مجید میں تقریبا گیارہ سو پچیس مرتبہ آیا ہے۔
اس کی تین مثالیں یہ ہیں:
وَادْعُوا شُهَدَاءَكُمْ مِنْ
دُونِ اللَّهِ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ
سورۃ البقرۃ، سورت نمبر دو، آیت نمبر تئیس
الَّذِينَ يَنْقُضُونَ عَهْدَ
اللَّهِ مِنْ بَعْدِ مِيثَاقِهِ
سورۃ البقرۃ، سورت نمبر دو، آیت نمبر ستائیس
كَيْفَ تَكْفُرُونَ بِاللَّهِ
سورۃ البقرۃ، سورت نمبر دو، آیت نمبر اٹھائیس
از
احسان اللہ کیانی
بارہ ۔نومبر۔ دو ہزار بائیس
مزید جانیے:
نماز کا ذکر قرآن میں کتنی بار آیا ہے؟
لفظ محمد قرآن میں کتنی بار آیا ہے؟
COMMENTS