Jumma Mubarak Quotes in urdu | Deep lines in urdu
for more wallpapers visit our site other pages
جمعۃ المبارک کا دن عام دنوں جیسا نہیں ہے کیونکہ حدیث شریف میں اسے تمام دنوں کا سردار قرار دیا گیا ہے، اس لیے اسےعام دنوں کی طرح نہ گزاریں بلکہ اس میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں، صدقہ و خیرات دیں، درود شریف پڑھیں، تلاوت قرآن کریں اور خوب دعائیں مانگیں، اگر آپ کو ان میں سے کچھ بھی کرنے کی توفیق نہ مل رہی تو کم از کم اس دن میں اپنے رب کی نافرمانی نہ کریں۔
دنیا بھر کی معلومات ہیں بس کتاب اللہ کا علم نہیں ہے۔
اگر دشمنوں کے جال میں پھنس چکے ہو تو اسے پکارو جس نے غار ثور میں اپنے بندے کی مدد کی تھی۔
یہ اداسیاں تمہارا خون پی جائیں گی، اس کی یاد سے دل کو سکون پہنچاؤ۔
اگر تمہاری امیدوں کے سورج ڈوب رہے ہیں تو اس کی بارگاہ میں جھک جاؤ جو سورج کو پلٹ سکتا ہے۔
کون ہے جو پرندوں کو ہوا میں روکے ہوئے ہے ؟
جمعۃ المبارک کے دن کو خاص مقام دینے میں ایک حکمت یہ بھی ہے کہ ربِ کریم چاہتا ہے کہ جو پورے ہفتے میرے سامنے سر نہیں جھکا سکا، وہ آج کر جھکا لے اور مجھ سے ٹوٹا ہوا تعلق جوڑ لے، اس لیے جمعہ کی نماز کو ہر گز نہ چھوڑیں، نہ بھی دل چاہے تو بھی بس جماعت میں شامل ہو جائیں تاکہ اللہ تعالی سے تعلق باقی رہے۔
Jumma Mubarak Quotes in urdu | Deep lines in urdu
COMMENTS