اس صفحے پر آپ کو سونے پر زکوۃ کے حوالے سےدرج ذیل سوالوں کے جوابات ملیں گے۔
کتنے سونے پر زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
کیا عورتوں جو سونے کا زیور استعمال کرتی ہیں اس پر بھی زکوۃ ہوتی ہے؟
سوال:
کتنے سونے پرزکوۃ فرض ہوتی ہے؟
جواب:
زکوۃ ساڑھے سات تولے سونے پر فرض ہوتی ہے۔ یہ بات آپ نے سنی ہوگی لیکن اس کا دوسرا پہلو بھی ہے جو اکثر لوگوں نے نہیں سنا ہوگا ،وہ یہ ہے کہ اگر آپ کے پاس دو چار تولے سونا اور کچھ نقدی ہوتو اس پر بھی زکوۃ فرض ہو جاتی ہے کیونکہ وہ ساڑھے باؤن تولے چاندی کی قیمت کے برابر بن جاتی ہے۔
یعنی
اگر آپ کے پاس صرف سونا ہے، ساتھ کوئی نقدی ،چاندی، یا مال تجارت نہیں ہے تو آپ کیلئے زکوۃ کا نصاب ساڑھے سات تولے سونا ہے لیکن دوسری صورت میں ساڑھے باؤن تولے چاندی کے حساب سے زکوۃ دی جائے گی ۔
سوال:
عورتوں جو سونے کا زیور استعمال کر رہی ہوتی ہیں کیا اس پر بھی زکوۃ ہوتی ہے ؟
جواب:
جی ہاں عورتوں کے استعمال شدہ زیور پر بھی زکوۃ فرض ہوتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیے:
COMMENTS