--> Namaz ka tarika full detail in urdu

Namaz ka tarika full detail in urdu

Namaz ka tarika youtube video










Namaz ka tarika in urdu













نماز پڑھنے کا مکمل طریقہ 

ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہیں نماز کا مکمل طریقہ نہیں آتا لیکن وہ شرم کی وجہ سے کسی سے پوچھتے نہیں ہیں،اس ڈر سے کہ لوگ کہہ دیں گے، اتنا بڑا ہو گیا ہے اور نماز نہیں آتی، ایسے ہی دوستوں کیلئے آج میں نماز کا مکمل طریقہ لکھ رہا ہوں، میرے بس میں ہوتا تو میں اسے خود ہی ہر اس شخص تک پہنچا دیتا جسے نماز نہیں آتی لیکن یہ میرے بس میں نہیں ہے، اس لیے یہ کام میں آپ کے ذمے لگاتا ہوں، آپ اسے ہر جگہ پہنچا دیجیے تاکہ جسے بھی نماز نہیں آتی وہ اسے آرام سے سیکھ لے اور اسے کسی کے سامنے شرمندہ بھی نہ ہونا پڑے۔


میں اس انداز میں نماز کا مکمل طریقہ لکھوں گا،جو بچوں کیلئے بھی مفید ہوگا،بڑوں کیلئے بھی مفید ہوگا اور ان لوگوں کیلئے بھی مفید ہوگا جو نئے نئے اسلام میں داخل ہوئے ہیں۔

سب سے پہلے یاد رکھ لیں نماز کیلئے کچھ شرائط ہیں،جن کا نماز سے پہلے پایا جانا ضروری ہے، اگر ان میں سے کوئی ایک چیز بھی نہ ہوتو نماز نہیں ہوتی،اس طرح نماز کیلئے کچھ فرائض ہیں،جن کا نماز کے اندر پایا جانا ضروری ہے، ان دونوں کے متعلق میں نے الگ سے ایک وڈیو بنائی ہے، جس میں نمازکی شرائط اور نماز کے فرائض کو بیان کیا گیا ہے،آپ اسے یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ نماز پڑھنے کیلئے وضو ضروری ہے، اس لیے سب سے پہلے اچھے طریقے سے وضو کریں،پھر نماز کی طرف آئیں۔

نماز میں قیام کا طریقہ 

نماز میں قیام کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے قبلے کی طرف رخ کریں اور دونوں پاؤں کے پنچوں کے درمیان چار انگلیوں کا فاصلہ رکھیں، اگر ایسے پاؤں رکھنا کسی کمزور یا مجبوری کی وجہ سے ممکن نہ ہوتو اس سے زیادہ فاصلہ رکھ لیں۔

نماز میں تکبیر تحریمہ کا طریقہ

نماز میں تکبیر تحریمہ کہنے کا طریقہ یہ ہے کہ دونوں ہاتھ کانوں کی لو تک اٹھائیں،اس طرح کے انگوٹھے کانوں کی لو کو چھو لیں،اس وقت ہاتھ کی انگلیاں نارمل ہی رکھیں ، انگلیاں نہ بالکل ملا دیں اور نہ ہی بالکل کشادہ کردیں،اس کے بعد نیت کریں اور اللہ اکبر کہتے ہوئے ہاتھ نیچے لا کر ناف کے نیچے باندھ لیں،حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا سنت ہے(سنن ابوداؤد، مسند احمد) نماز کی نیت پر ایک تفصیلی مضمون لکھا ہے، جس میں نماز کی نیت کے حوالے سے دس اہم سوالات کے جوابات دیے ہیں، آپ اسے یہاں ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔


نماز میں ہاتھ باندھنے کا طریقہ 

نماز میں ہاتھ باندھنے کا طریقہ یہ ہے کہ دائیں ہاتھ کی ہتھیلی کو بائیں ہاتھ کی کلائی کے سرے پر رکھیں، پھر چھوٹی انگلی اور انگوٹھے سے کلائی کو پکڑ لیں اور درمیان کی تین انگلیاں کلائی کی پشت پر رکھ لیں ۔


نماز میں ثناء پڑھنے اور قرات کا طریقہ

نماز میں ثناء پڑھنے اور قرات کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ عربی کی مخصوص عبارات پڑھیں جو مسنون ہیں،ان کو پڑھتے وقت تلفظ کا خاص خیال رکھیں، ان عبارات کو پڑھتے ہوئے ہمیشہ ان کے معانی پر غور کریں، ٹھہر ٹھہر کر پڑھیں اور کم از کم اتنی آواز میں پڑھیں کہ اگر کوئی چیز خلل ڈالنے والے نہ ہوتو اسے آپ کے اپنے کان سن سکیں۔

سب سے پہلے یہ پڑھیں
سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَ بِحَمْدِکَ وَ تَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ وَلَا اِلٰـہَ غَیْرُکَ .

پھر تعوذ پڑھیں یعنی
اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ

پھر تسمیہ پڑھیں یعنی
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

پھر سورۃ الفاتحہ پڑھیں
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ () الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ () مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ () إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ () اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ () صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ()

جب سورۃ الفاتحہ مکمل پڑھ لیں تو آمین کہیں، آمین کہتے ہوئے نہ تو آواز بہت بلند کریں اور نہ ہی بالکل پست رکھیں بلکہ اتنی آواز میں آمین کہیں کہ آپ کے اپنے کان سن سکیں۔

اس کے بعد قرآن کریم میں سے کوئی ایک سورت مکمل پڑھ لیں یا پھر صرف تین آیات پڑھ لیں یا پھر فقط ایک اتنی بڑی آیت پڑھ لیں جو تین آیات کے برابر ہو ،اس کے بعد اللہ اکبر کہتے ہوئے رکوع میں جائیں ۔


نماز میں رکوع کا طریقہ

 نماز میں رکوع کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ہاتھوں کی انگلیوں کو پھیلا کر گھٹنوں پر اس طرح رکھیں جیسے کہ آپ نے گھٹنے کو پکڑا ہوا ہے، ہاتھ کی انگلیاں خوب پھیلا کر رکھیں، رکوع کے دوران پیٹھ اور سر کو برابر رکھیں، سر اور اور پیٹھ کو اونچا نیچا نہ رکھیں۔


رکوع کی تسبیح

اس کے بعد رکوع کی تسبیح پڑھیں، یاد رہے کہ رکوع کی تسبیح کم از کم تین بار پڑھنی چاہیے اور زیادہ کی کوئی حد مقرر نہیں آپ جتنی زیادہ چاہیں پڑھ سکتے ہیں لیکن امام کو چاہیے کہ وہ پانچ سے زیادہ مرتبہ نہ پڑھے تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو ۔

رکوع کی تسبیح یہ ہے

سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ
اس کا ترجمہ یہ ہے
میرا عظیم رب پاک ہے ۔

جب آپ رکوع کی تسبیح مکمل پڑھ لیں تو یہ کہتے ہوئے سیدھے کھڑے ہو جائیں
سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہ
اس کا ترجمہ یہ ہے
اللہ تعالی نے اس کی (فریاد)سن لی جس نے اس کی حمد بیان کی ۔

اس کے بعد اپنے رب کی حمد بیان کرنے کیلئے یہ الفاظ ادا کرے
اَللَّھُمَّ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ
پھر اللہ اکبر کہتے ہوئے سجدے میں چلے جائیں


نماز میں سجدہ کرنے کا طریقہ 

 نماز میں سجدہ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے گھٹنے زمین پر رکھیں پھر دونوں ہاتھ زمین پر رکھیں اورپھر دونوں ہاتھوں کے درمیان میں پیشانی رکھیں،سجدے میں پیشانی اور ناک دونوں کو زمین پر رکھیں،اس وقت ہاتھ کی ہتھیلیاں بچھی ہونی چاہییں اور انگلیاں قبلہ رخ ہونی چاہیے۔

اس وقت پیٹ کو دونوں رانوں سے ،بازو کو کروٹوں سے اور رانوں کو پنڈلیوں سے دور رکھنا چاہیے لیکن اگر نماز جماعت سے پڑھ رہے ہو ں تو تھوڑا سمٹ کر سجدہ کریں تاکہ دوسروں کو تکلیف نہ ہو۔

یاد رہے کہ نماز میں سجدے کے وقت دونوں پاؤں کو زمین سے اٹھا لینے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے، اس لیے بہت احتیاط کرنی چاہیے اور کم از کم سجدہ میں پاؤں کی ایک انگلی تو زمین پر ضرور لگا کر رکھنی چاہیے۔


یہ بھی دیکھیں:


سجدے کی تسبیح 

نماز میں دونوں سجدوں کے دوران یہ تسبیح پڑھیں اور کم از کم تین بار یہ تسبیح پڑھیں ۔
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی
ترجمہ:
میرا بہت بلند رب پاک ہے ۔

اس کے بعد سر اٹھائیں اور بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھ جائیں اور ہتھیلوں کو گھٹنوں کے پاس رکھ لیں اورپھر اللہ اکبر کہتے ہوئے
دوسرے سجدے میں جائیں اور سجدے سے قیام کی طرف اٹھنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے سر اٹھائیں ،پھر ہاتھ اٹھائیں اور ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھیں اور پنچوں کے بل کھڑےہو جائیں ، اگر کوئی شخص کمزور ہو یا اس کیلئے ایسے اٹھنا ممکن نہ ہو تو جیسےممکن ہو ویسے اٹھ جائے،مجبوری میں کسی چیز کا سہارا لینا بھی جائز ہے۔

جب آپ دونوں سجدے کر لیں تو اللہ اکبر کہتے ہوئے دوسری رکعت کیلئے کھڑے ہوجائیں، پہلی رکعت کے علاوہ کسی بھی رکعت میں ثناء وغیرہ نہیں پڑھتے بس ڈائریکٹ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر قرات شروع کردیتے ہیں،قرات مکمل کرنے کے بعد اسی طرح رکوع کریں، سجدے کریں اور پھر بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھ جائیں اور اگر ممکن ہو تو سیدھے قدم کو کھڑا کرلیں پھر تشہد پڑھیں۔


نماز کی تشہد

اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّیِّبَاتُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَ بَرَکَاتُہٗ اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللہِ الصَّالِحِیْنَ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرُسُوْلُہٗ ۔


تشہد میں ہاتھ کی انگلی اٹھانے کا طریقہ

نماز میں التحیات پڑھتے ہوئے جب کلمہ شھادت پڑھیں اور اشھدان لا پر پہنچیں تو دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی کو اٹھا ئیں اور جب الا اللہ پر پہنچیں تو انگلی واپس گرا دیں، اس کا بھی ایک طریقہ منقول ہے کہ جب شہادت کی انگلی اٹھانی ہوتو انگوٹھے اور درمیان والی انگلی کو ملا کر دائرہ سا بنا لیں اور چھوٹی انگلی کو ہتھیلی سے ملا دیں، پھر شہادت کی انگلی اٹھائیں۔

اگر دو سے زیادہ رکعت پڑھنی ہوتو اتنا ہی پڑھ کر اٹھ جائیں،قیام کریں، قرات کریں، رکوع سجود کریں اور پھر دوبارہ جب تشہد میں بیٹھیں تو اس تشہد کے بعد درود شریف پڑھیں۔


نماز کا درود

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی سَیِّدِنَا اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی سَیِّدِنَا اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ.
اور اس کے بعد کوئی بھی مسنون دعا پڑھ سکتے ہیں، دعا کا عربی میں ہونا ضروری ہے،ایک سے زیادہ دعائیں بھی پڑھ سکتے ہیں۔

اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ.
اس کا ترجمہ یہ ہے:
اے اللہ ہمارے رب ہمیں دنیا میں بھی خیر عطا فرما اور آخرت میں بھی خیر عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔

ایک یا ایک سے زیادہ دعا پڑھنے کے بعد دائیں کندھے کی طرف منہ کرکے کہیں
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
پھر
بائیں طرف منہ کرکے کہیں
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
اتنا کرلینے سے آپ کی نماز مکمل ہو جائے گی ۔


نماز کے بعد کے اذکار

 اس کے بعد آپ ایک بار اللہ اکبر اور تین بار استغفار اتنی آواز سے پڑھیں کہ آپ کے اپنے کان سن سکیں، ایسا کرنا سنت ہے، اس کے بعد تینتیس بار سبحان اللہ اور الحمد للہ پڑھے اور پھر چونتیس بار اللہ اکبر پڑھیں،یہ تسبیح بھی سنت ہے، اسی طرح فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھنا بھی بڑی فضیلت کا کام ہے،آیت الکرسی پڑھنے کی فضیلت یہ ہے کہ اگلی نماز سے پہلے پہلے اگر انسان فوت ہو جائے تو سیدھا جنت میں جاتا ہے(بشرطیکہ اس کے ذمے حقوق العباد نہ ہوں)۔


یہ بھی ملاحظہ فرمائیں:

طالب دعا:
احسان اللہ کیانی


نوٹ:
اگر کوئی بات سمجھ نہ آئی ہو تو آپ کمنٹ میں پوچھ سکتے ہیں۔

COMMENTS

نام

Audio-mp3,2,biography-urdu,2,books-intro,6,current-affairs,2,hadeesurdu,9,islamic-wallpapers,5,mazameen,8,meaning-urdu,3,sawaljawab,58,tafseer-ehsani,10,wazifa-urdu,4,
rtl
item
Info in urdu: Namaz ka tarika full detail in urdu
Namaz ka tarika full detail in urdu
نماز پڑھنے کا مکمل طریقہ
https://i.ytimg.com/vi/BPjblMr4118/hqdefault.jpg
https://i.ytimg.com/vi/BPjblMr4118/default.jpg
Info in urdu
https://www.ehsanullahkiyani.com/2022/06/namaz-parhne-ka-mukamal-tarika.html
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/2022/06/namaz-parhne-ka-mukamal-tarika.html
true
3608222135359615950
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content