اس صفحے پر آپ کو گناہ سے بچنے کا وظیفہ، گناہ سے بچنے کی دعا اور گناہ سے پہلے یاددہانی کا وظیفہ ملے گا۔
گناہوں سے بچنے کا وظیفہ
سوال:
میں بہت سے گناہوں میں ملوث ہوں، مجھے گناہوں سے بچنے کا وظیفہ بتا دیں تاکہ میں اسے پڑھ کر گناہوں سے محفوظ رہ سکوں۔
جواب:
آپ اپنے طور پر جتنا ممکن ہو سکے گناہوں سے بچنے کی کوشش کریں، اس کے ساتھ ساتھ آپ ہر نماز کے بعد گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھیں
یَا قَادِرُ
Ya Qadiro
یاقادر کا معنی ہے، ہر چیز پر قدرت رکھنے والی ذات
اس اسم کے ذریعے ہم ہر نماز کے بعد اللہ تعالی کو گیارہ گیارہ مرتبہ پکاریں گے اور اس وقت ہمارے دل میں یہ نیت ہو گی، اے وہ ذات جو ہر چیز پر قادر ہے بلا شبہ تو مجھے گناہوں سے بچانے پر قادر ہے،میری مدد فرما اور مجھے گناہوں کی دلدل سے باہر نکال۔
اگر ایک مہینہ مسلسل آپ باجماعت نماز کے بعد یہ عمل کرلیتے ہیں تو ان شاء اللہ گناہوں سے بچ جائیں گے۔
گناہوں سے بچنے کی دعا
سوال:
میں گناہوں سے بچنا چاہتا ہوں مجھے اس حوالے سے کوئی مفید دعا بتا دیں؟
جواب:
آپ یہ دعا کثرت سے پڑھا کریں، یہ دعا صحیح مسلم میں ہے:
اللهم مُصَرِّفَ القلوبِ صَرِّفْ قلوبَنا على طاعتك
ترجمه:
اے الله ! دلوں كو پهیرنے والے میرے دل كو اپنی فرمان برداری كی طرف پهیر دے۔
اگر هر نماز كے بعد آنكهیں بند كركے سات سات مرتبه آپ یه دعا مانگیں گے تو ان شاء الله آپ گناهوں سے بچ جائیں گے۔
اسی طرح گناہ چھوڑنے کیلئے یہ دعا بھی مانگ سکتے ہیں:
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ کُلِّ شَرّ
ترجمہ:
اے اللہ میں ہر شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
اس کا معنی یہ ہے کہ یا اللہ ! ہر طرف شر ہی شر پھیلا ہوا ہے، میں خود اس سے بچ نہیں پارہا، آپ میری مدد فرمائیں اور مجھے اپنی پناہ میں لے لیں تاکہ میں آپ کی نافرمانیوں سے بچ سکوں۔
گناہوں سے پہلے یادھانی کا وظیفہ
سوال:
حضرت میں چاہتا ہوں کہ گناہ سے پہلے مجھے یاد آجائے کہ میں گناہ کرنے والا ہوں تاکہ میں اس سے رک جاؤں ؟
جواب :
اس کا آسان ساطریقہ یہ ہےکہ آپ دن میں کوئی بھی ایک کام صرف اللہ کی رضا کیلئے کر لیا کریں
ان شاء اللہ
کچھ دن بعد آپ کو گناہ سے پہلے یہ یاد آجایا کرے گا کہ آپ اللہ تعالی کی نافرمانی کرنے والے ہیں
اب آگے آپ کی مرضی ہے آپ اس کام سے باز آجائیں یا اس کام کو کر گزریں۔
اللہ کریم !
ہم سب کو گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے
از
احسان اللہ کیانی
نوٹ:
اگر یہ تحریر مفید لگی تو اسے دوسروں تک بھی پہنچا دیں۔
ہماری یہ تحریر بھی ملاحظہ فرمائیں
COMMENTS