درخت لگانے کی فضیلت پر پہلی حدیث
عن أبي
الدرداء، أن رجلا، مر به وهو يغرس غرسا بدمشق فقال له: أتفعل هذا وأنت صاحب رسول
الله صلى الله عليه وسلم؟ فقال: لا تعجل علي سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «من غرس غرسا لم يأكل منه
آدمي، ولا خلق من خلق الله عز وجل إلا كان له صدقة»
ترجمہ: حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ان کے پاس سے ایک آدمی گزراجبکہ
وہ دمشق میں ایک درخت لگا رہے تھے، اس شخص نے کہا ، جناب آپ یہ کیا کر رہے ہیں،
آپ تو رسول اللہ ﷺ کے صحابی ہیں، آپ نے فرمایا ، جلدی نہ کرو ،میں نے رسول اللہ
ﷺ نے سنا ہے، جس نے کوئی پودا لگایا، اس سے کوئی آدمی یا اللہ کی کوئی مخلوق بھی
کھاتی ہے تو یہ اس کیلئے صدقہ ہوتا ہے۔
(مسند احمد بن حنبل
،حدیث:۲۷۵۰۶)
وضاحت:
۱۔ درخت لگانا آخروی اعتبار سے فضول اور بے فائدہ کام نہیں ہے بلکہ اس کا آخرت میں بھی فائدہ ہوگا۔
درخت لگانے کی فضیلت پر دوسری حدیث
من زرع زرعا
فأكل منه الطير أو العافية كان له به صدقة
ترجمہ: جس
نے کوئی کھیتی اگائی اس میں سے کسی پرندے یا کسی بھی رزق طلب کرنے والی چیز نے
کھایا تو وہ اس کیلئے صدقہ ہے۔
(الفتح الربانی لترتیب مسند الامام احمد ،ج ۱۵،
ص:۱۰)
وضاحت:
۱۔ کسان جب فصل اگاتے ہیں، اس میں سے پرندے کھاتے ہیں یا کیڑے مکوڑے کھاتے ہیں تو یہ بھی کسان کیلئے صدقہ ہوتا ہے۔
درخت لگانے کی فضیلت پر تیسری حدیث
وما سرق منه
له صدقة، وما أكل السبع منه فهو له صدقة
ترجمہ: جو
چوری ہو جائے وہ بھی صدقہ ہے جو درندے کھا جائیں وہ بھی اس کیلئے صدقہ ہے ۔
(صحیح مسلم، باب فضل الغرس )
درخت لگانے کی فضیلت پر چوتھی حدیث
«فلا يغرس المسلم غرسا، فيأكل منه إنسان، ولا دابة، ولا طير، إلا كان له
صدقة إلى يوم القيامة»
ترجمہ: مسلمان جو درخت لگاتا ہے ،اس میں سے کوئی انسان ،چوپایہ یا پرندہ کھاتا ہے تو
یہ اس کیلئے قیامت تک صدقہ ہے ۔
(صحیح مسلم، باب فضل الغرس)
وضاحت:
۱۔ گھاس وغیرہ جو چوپائے کھاتے ہیں وہ بھی اگانے والے کیلئے صدقہ ہوتا ہے، اس کے ذریعے اس کی مصیبتیں دور ہوتی ہیں۔
درخت لگانے کی فضیلت پر پانچویں حدیث
من نصب شجرة فصبر على حفظها والقيام عليها حتى
تثمر كان له في كل شيء يصاب من ثمرتها صدقة عند الله عز وجل
ترجمہ: جو بھی
شخص درخت لگاتا ہےپھر صبر کے ساتھ اس کی حفاظت اور نگرانی کرتا ہے یہاں تک
کہ وہ پھل دینے لگے، اس کے پھل جو بھی کھائے گا تو یہ اللہ کے نزدیک اس کیلئے صدقہ
ہے۔
(مسند احمد بن حنبل ،
حدیث :۱۶۵۸۶)
درخت لگانے کی فضیلت پر ہماری یہ وڈیو بھی موجود ہے۔
مزید احادیث پڑھنے کیلئے یہ صفحات ملاحظہ فرمائیں:
علم اور علماء کی فضیلت پر احادیث
نماز کے طریقے کے بارے میں احادیث
COMMENTS