سوال:
کیا پنجروں میں پرندے پالنا جائز ہے ؟ کیا پرندوں کا کاروبار کر سکتے ہیں ؟
جواب :
اسلام میں پرندے پالنا کچھ شرائط کے ساتھ جائز ہے ۔
۱۔ پرندے کے دانے پانی کا ہمیشہ خیال رکھا جائے۔
۲۔ انہیں اتنے چھوٹے پنجرے میں نہ رکھا جائے جس میں وہ خوش نہ ہوں۔
۳۔ ان کو سردی گرمی کے موسمی اثرات سے بچایا جائے۔
۴۔ انہیں جوڑا جوڑا رکھا جائے۔
۵۔ صرف پالتو جانوروں کو ہی رکھا جائے جنگلی وحشی پرندے نہ رکھے جائیں جو پنجروں میں
رہ ہی نہیں سکتے۔
پرندوں کا کاروبار
پرندوں کا کاروبارکرنا بھی شرعا بالکل جائز ہے۔
از
احسان اللہ کیانی
COMMENTS