سوال:
نماز کی رکعتوں کی تعداد کتنی ہے؟
جواب:
فجر کی نماز کی چار رکعتیں ہوتی ہیں۔
دو سنت موکدہ اور دو فرض ۔
ظہر کی نماز کی بارہ رکعتیں ہوتی ہیں۔
چار سنتیں موکدہ ، چار فرض، دو سنتیں موکدہ اور دو نفل۔
عصر کی نماز کی آٹھ رکعتیں ہوتی ہیں۔
چار سنتیں غیر موکدہ اور چار فرض ۔
مغرب کی نماز کی سات رکعتیں ہوتی ہیں۔
تین فرض ، دو سنتیں موکدہ اور دو نفل ۔
عشاء کی نماز کی سترہ رکعتیں ہوتی ہیں۔
چار سنتیں غیر موکدہ، چار فرض، دو سنتیں موکدہ، دو نفل، تین وتر واجب اور دو نفل ۔
جمعہ کی نماز کی چودہ رکعتیں ہوتی ہیں۔
چار سنتیں موکدہ، دو فرض، چار سنتیں موکدہ، دو سنتیں ( ان کو بعض نے موکدہ اور بعض نے غیر موکدہ کہا ہے) اور دو نفل ۔
سنت موکدہ اور غیر موکدہ میں فرق
موکدہ وہ سنتیں ہیں جن کی شریعت میں تاکید کی گئی ہے اور غیرموکدہ وہ سنتیں ہیں جن کی شریعت میں تاکید نہیں کی گئی ۔
از
احسان اللہ کیانی
COMMENTS