--> Eid Milad un Nabi | عید میلاد النبی

Eid Milad un Nabi | عید میلاد النبی

سوال:
میلاد النبی کسے کہتے ہیں ؟

جواب:

ہمارے عرف میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے دن کو میلاد النبی کہتے ہیں۔



سوال:
میلاد النبی کس تاریخ کو ہوتا ہے ؟

جواب:

ساری دنیا میں مسلمانوں کی اکثریت بارہ ربیع الاول کو میلاد النبی مناتی ہے ۔



سوال:
کیا میلاد کو عید میلاد النبی کہنا درست ہے ،جبکہ اسی دن آپکی وفات بھی ہوئی ؟

جواب:

کسی پیغمبر کی پیدائش اور وفات کا دن ایک ہی ہو تو اس کو بھی عید کہا جاسکتا ہے ،اس کی دلیل یہ ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش کا دن بھی جمعہ ہے اور وفات کا دن بھی جمعہ ہے لیکن حدیث شریف میں جمعہ کے دن کو عید کا دن کہا گیا ہے۔

ایک حدیث میں تو یہ بھی کہا گیا ہے کہ جمعہ کا دن اللہ کے نزدیک عید الاضحی اور عید الفطر سے بھی زیادہ عظیم ہے ،جب حضرت آدم کی پیدائش کا دن دونوں عیدوں سے افضل ہو سکتا ہے تو یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیدائش کا دن بھی عید سے افضل ہو سکتا ہے، اس لیے ہماری رائے کے مطابق اسے عیدوں کی عید کہنا بھی جائز ہے۔


کیا میلاد النبی بدعت ہے ؟

عید میلاد النبی کو بدعت کہنا بالکل درست ہے کیونکہ جیسے آج کل میلاد منایا جاتا ہے ویسے قرون اولی میں نہیں منایا جاتا تھا، اس لیے یہ بدعت تو ہے۔

البتہ بدعت کو اچھی و بری میں تقیسم کرنا ضروری ہے ،ورنہ معاذ اللہ صحابہ کرام کا قرآن کریم کو ایک کتابی شکل میں جمع کرنا، حضرت عمر کا لوگوں کو نماز تراویح میں ایک امام کے پیچھے جمع کرنا ،محدثین کا حدیث کو صحیح ،ضعیف اور حسن میں تقیسم کرنا ،بدعت ،گمراہی اور جھنم کی طرف دھکیلنے والا کام کہلائے گا،اسی لیے ہم اچھی اور بری بدعت کے قائل ہیں اور میلاد النبی منانے کو بدعت حسنہ سمجھتے ہیں۔


سوال:
کیا میلاد النبی نہ منانے والا گمراہ و بد مذہب ہوتا ہے ؟

جواب:

یاد رہے کوئی شخص گمراہ ،بد مذہب یا اہلسنت سے خارج اس وقت ہوتا ہے ،جب وہ کسی ایسی چیز کا انکار کرےجو ضروریاتِ عقائدِ اہلسنت میں سے ہو حالانکہ میلاد منانا تو ضروریات عقائد اہلسنت میں سے نہیں ہے، اس کا اظہار مفتی منیب الرحمن صاحب بھی اپنے ایک کالم میں کر چکے ہیں۔



سوال:
میلاد النبی منانا ضروری کیوں نہیں ہے؟

جوابؒ:

ضروری وہ چیز ہوتی ہے جو شرعا فرض یا واجب ہو ، کوئی بھی چیز فرض تب ہوتی ہے جب وہ قطعی الثبوت اور قطعی الدلالہ دلیل سے ثابت ہو ، جس میں کوئی شبہ نہ ہو ، اس کا منکر کافر ہوتا ہے،جو شخص فرض کو چھوڑے اسے آخرت میں عذاب ہوتا ہے،اسی طرح واجب وہ چیز ہوتی ہے جو قطعی الدلالہ اور ظنی الدالہ دلیل سے ثابت ہو یا ظنی الدلالہ اور قطعی الثبوت دلیل سے ثابت ہو، جب کہ میلاد النبی کی کوئی ایسی دلیل موجود نہیں ہے کیونکہ مروجہ طریقے سے میلاد النبی کا وجود ہی قرون اولی میں موجود نہیں تھا۔


سوال:
کیا میلاد النبی کے دن خوشی منانا ضروری ہے ؟

جواب:

میلاد النبی کے دن خوشی منانا ضروری نہیں ہے کیونکہ اس دن صحابہ کرام اور تابعین خوشی نہیں کرتے تھے بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جدائی کے دکھ میں غم زدہ ہوا کرتے تھے، متقدمین کے غم کی درجنوں مثالیں ڈاکٹر طاہر القادری صاحب نے اپنی کتاب میلاد النبی میں ذکر کی ہیں، اس لیے اگرکوئی اس دن خوشی نہیں مناتا اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جدائی میں آنسو بہاتا ہے تو وہ بھی یقینا ثواب کا مستحق ہوگا۔



سوال:
میلاد النبی منانے کا حکم کیا ہے ؟

جواب:

اس حوالے سے تین طرح کے گروہ پائے جاتے ہیں۔



پہلا گروہ کہتا ہے عید میلاد النبی منانا ضروری ہے ،جو نہ منائے، وہ گمراہ ہے، بد مذہب ہے ۔



دوسرا گروہ کہتا ہے کہ میلاد النبی منانا بدعت ہےاور بدعت جھنم میں لے جانے والی چیز ہے۔



تیسرا گروہ اس بات کا قائل ہے کہ یہ منانا ضروری نہیں ہے البتہ کوئی اچھی نیت سے مناتا ہے تو جائز ہے بلکہ اسے ثواب بھی ملےگا۔



ہماری رائے کے مطابق تیسرے گروہ کی بات زیادہ صحیح ہے کیونکہ اسے بدعت کہنا اور اس سے اجتناب کو لازم قرار دینا بھی زیادتی ہے ، اسی طرح میلاد النبی لازم اور ضروری قرار دے کر نہ منانے والے کو بدمذہب کہنا بھی زیادتی ہے۔

امت میں اتفاق پیدا کرنے اور فرقہ واریت کو ختم کرنے کیلئے اگر یوں کہا جائے کہ میلاد النبی اچھی نیت سے منانا بھی ثواب ہے اور بدعت سمجھ کر چھوڑنا بھی ثواب ہے تو میرا خیال ہے معاملہ کافی حد تک حل ہو سکتا ہے۔


سوال:
میلاد شریف کی خرافات پر آپ کی کیا رائے ہے؟

جواب:

میلاد شریف کی محافل میں یا جلوسوں میں جو خرافات ہیں، میں ان کا شدت سے مخالف ہوں، میں سمجھتا ہوں، درجنوں ایسی چیزیں ہیں، جن کی اصلاح کی ضرورت ہے، مثلا ان جلوسوں میں ہرقسم کی قوالیاں چل رہی ہوتی ہیں، لوگ اس پر ناچ رہے ہوتے ہیں، رقص کر رہے ہوتے ہیں حالانکہ ان میں غیر شرعی کلمات ہوتے ہیں، ان کے ساتھ ناجائز میوزک ہوتا ہے، لوگ ان جلوسوں میں نمازوں کا خیال نہیں کرتے، ادب آداب کا خیال نہیں کرتے، اس کا ضرور روکنا چاہیے، بریلوی علماء کو چاہیے کہ وہ صرف ان سے لا تعلقی کا اظہار کرکے جان نہ چھڑائیں بلکہ ان خرافات کو ختم کرنے کی صورت نکالیں۔


سوال:
میلاد النبی پر اللہ کاشکر کیسے ادا کرنا چاہیے؟

جواب:

شریعت نے ہمیں نعمت پر شکر کا جو طریقہ بتایا ہے وہ یقینا اس طریقے سے مختلف ہے جیسا کہ عموما میلاد النبی کے جلوسوں میں نظر آتا ہے، اس کو دو مثالوں سے سمجھیں جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کوثر کی بشارت ملی تو ساتھ دو حکم ملے ، اپنے رب کیلئے نماز پڑھیں اور قربانی دیں،یہ دونوں حکم یقینا شکرانے کے طور پر تھے، اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ شکرانے میں نماز پڑھنا اور قربانی دینا بہترین اعمال ہیں، اسی طریقے سے جس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پہلی وحی نازل ہوئی، آپ اس کے شکرانے میں ہر پیر کو روزہ رکھتے تھے۔

ہمیں بھی چاہیے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نعمت کا شکریہ ایسے ادا کریں کہ اس دن نماز پڑھیں، قربانی دیں اور روزہ رکھیں۔



سوال:
میلاد منانے کا ثبوت کیا ہے ؟

جواب:

میلاد النبی منانے کے قائل لوگ وہ تمام باتیں پیش کرتے ہیں جن میں اللہ کی نعمت کا چرچا اور شکر ادا کرنے کا ذکر ہے۔



سوال:
میلاد نہ منانے کے دلائل کیا ہیں؟

جواب:

میلاد نہ منانے والوں کے پاس دلائل یہ ہیں کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہیں منایا، نہ صحابہ کرام اور اہل بیت نے منایا ہے اور حدیث شریف میں بدعات سے روکا گیا ہے، یہ بھی بدعت ہے لہذا ہم اس سے بھی بچتے ہیں، ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتباع کا حکم ہے، ہم ان کی سنتوں کی اتباع کریں گے اور بلاوجہ کی رسوم و رواج سے بچیں گے کیونکہ حدیث میں ہے جب کوئی بدعت آتی ہے تو سنت اٹھ جاتی ہے۔



COMMENTS

نام

Audio-mp3,2,biography-urdu,2,books-intro,6,current-affairs,2,hadeesurdu,9,islamic-wallpapers,5,mazameen,8,meaning-urdu,3,sawaljawab,58,tafseer-ehsani,10,wazifa-urdu,4,
rtl
item
Info in urdu: Eid Milad un Nabi | عید میلاد النبی
Eid Milad un Nabi | عید میلاد النبی
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEim5XXMC1oHuRc13IaSumNlvRJg-IX06kwFOHh20O-VLiSI8INI1rNfZxjCQKkWwiW8hNFjUogGLwTqlWz8GkjQf0i-JUzIWz2EwuZQcaPatvAlhJnwKvM22R_P6yLWvsV4VS_NtLi0Tjef9ouC8Y1OtpRA7MgDU3YGoPBRfeWQHPP79cwvgUtCBFzZ8Q/w320-h180/eid%20milad%20un%20nabi.JPG
https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEim5XXMC1oHuRc13IaSumNlvRJg-IX06kwFOHh20O-VLiSI8INI1rNfZxjCQKkWwiW8hNFjUogGLwTqlWz8GkjQf0i-JUzIWz2EwuZQcaPatvAlhJnwKvM22R_P6yLWvsV4VS_NtLi0Tjef9ouC8Y1OtpRA7MgDU3YGoPBRfeWQHPP79cwvgUtCBFzZ8Q/s72-w320-c-h180/eid%20milad%20un%20nabi.JPG
Info in urdu
https://www.ehsanullahkiyani.com/2022/04/important%20questions%20about%20meelad%20un%20nabi%20in%20urdu%20%20.html
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/2022/04/important%20questions%20about%20meelad%20un%20nabi%20in%20urdu%20%20.html
true
3608222135359615950
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content