دلائل الخیرات کس موضوع کی کتاب ہے ؟
یہ درود شریف کی ایک مشہور کتاب ہے،دنیا بھر میں درود شریف پر جو کتب سب سے زیادہ پڑھی جاتی ہیں ،دلائل الخیرات بھی ان ہی میں شامل ہے،یہ کتاب آٹھ حصوں پر مشتمل ہے، ہر حصے کو حزب کہتے ہیں۔
بریلوی دیوبندی علماء اور دلائل الخیرات کتاب
یہ کتاب ایسی ہے کہ بریلوی اور دیوبندی دونوں ہی طرح کے علماء اس کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں،بریلوی مکتب فکر کے مشہور عالم مفتی امجد علی اعظمی صاحب روزانہ فجر کے بعد دلائل الخیرات کا ایک باب پڑھتے تھے، یاد رہے کہ یہ بہار شریعت کتاب کے مصنف اور اعلی حضرت بریلوی کے خلیفہ ہیں۔
علامہ محمد یوسف بنوری اور یہ کتاب:
علامہ محمد یوسف بنوری صاحب ایک نامور دیوبندی عالم تھے ،آپ مولانا اشرف علی تھانوی صاحب کے خلیفہ اور کراچی کے مشہور مدرسے جامعہ بنوریہ کے بانی بھی تھے،آپ مولانا انور شاہ کشمیری اور مولانا شبیر احمد عثمانی کے شاگرد تھے ،آپ دلائل الخیرات کے متعلق کہتے تھے ،اس کا پابندی سے ورد کرنا اتنا ہی مفید ہے جتنا کہ ایک کامل مرشد کی بیعت کرنا ۔
مولانا امداد اللہ مہاجر مکی اور دلائل الخیرات:
مولانا امداد اللہ مہاجر مکی دیوبندی اور بریلوی دونوں مکاتب فکر کے نزدیک معتبر عالم ہیں، ایک طرف پیر مہر علی شاہ صاحب آپ کے خلیفہ ہیں تو دوسری طرف مولانا اشرف علی تھانوی صاحب آپ کے خلیفہ ہیں،آپ کی عادت تھی کہ آپ سفر و حضر میں دلائل الخیرات کو ساتھ رکھتے تھے ۔
Dlalil ul khairat pdf Download
دلائل الخیرات اردو pdf Download
مزید مطبوعہ دلائل الخیرات کو ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہ لنک ملاحظہ فرمائیں۔
Dalail ul Khairat Published by Dawat e islami Pdf Download link
دعوت اسلامی کی مطبوعۃ دلائل الخیرات کا ڈاؤن لوڈ لنک
دلائل الخیرات کے مصنف کون تھے ؟
اس کے مصنف کا نام محمد بن سلیمان جزولی تھا، انہیں جزولی اس وجہ سے کہا جاتا تھا کیونکہ آپ افریقی بربر قوم کے جزولہ قبیلے سے تعلق رکھتے تھے، آپ حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے تھے، بعض علماء نے آپ کو حسینی سادات میں سے شمار کیا ہے، آپ مراکش کے علاقے فاس میں رہنے والے تھے، آپ نے فاس میں ہی دلائل الخیرات کو تالیف کیا۔
آپ لوگوں سے ملنے جلنے کو پسند نہیں کرتے تھے، آپ تنہائی پسند تھے، آپ اپنے زمانہ طالب علمی میں تنہاء کمرے میں رہتے تھے ،کسی کو اس میں داخل نہیں ہونے دیتے تھے ،بعض لوگوں کو بدگمانی ہوئی تو انہوں نے آپ کے والد سے شکایت کی، والد نے ایک دن اچانک دروازہ کھلوایا تو ہر دیوار پر لکھا ہوا تھا ،الموت ،الموت ،الموت۔ انہوں نے اس وجہ سے ایسا لکھ رہا تھا کہ جب بھی کمرے کی کسی دیوار کی طرف دیکھیں تو انہیں موت کی یاد آئے۔
آپ کا حافظہ بہت اچھا تھا، آپ کو فقہ مالکی کی مشہور کتاب مدونہ زبانی یاد تھی، آپ کے شیخ امغار الصغیر تھے، آپ نے تربیت حاصل کرنے کے بعد چودہ سال کے لیے گوشہ نشین ہوگئے تھے تاکہ مکمل یکسوئی سے اللہ کی عبادت کر سکیں اور اپنے خواہشات پر قابو پا سکیں۔
آپ نے چودہ سال بعد جب خود کو بہت عمدہ اوصاف کا حامل بنا لیا تو لوگوں کی تربیت شروع کر دی، آپ کے ہاتھ پر بے شمار لوگوں نے توبہ کی اور نیکی کے راستے پر چلے، آپ کے متعلق یہ بھی منقول ہے کہ اپ کو ستر سال بعد کسی وجہ سے قبر سے نکالا گیا تو آپ کا کفن اور جسم سلامت تھا۔
دلائل الخیرات کو پڑھنے کا طریقہ کیا ہے ؟
|| Dalil ul khairat parhne ka tarika
دلائل الخیرات کے پڑھنے کے مختلف طریقے رائج ہیں، جن میں سے ایک یہ ہے کہ پیر کے دن پہلا حزب پڑھ جائے، منگل کے دن دوسرا حزب پڑھا جائے، بدھ کے دن تیسرا حزب پڑھا جائے، جمعرات کے دن چوتھا حزب پڑھا جائے، جمعہ کے دن پانچواں، ہفتہ کے دن چھٹا، اتوار کے دن ساتواں اور پیر کے دن آٹھواں حزب اور پہلا حزب دونوں پڑھے جائیں
کیا دلائل الخیرات کی ترتیب کی پابندی کرنا ضروری ہے ؟
یہ ترتیب اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی طرف سے نہیں ہے، اس لیے ضروری نہیں ہے، اسی لیے بعض علماء کہتے ہیں،ہو سکے تو دلائل الخیرات کو روزانہ مکمل پڑھ لیں،ورنہ جتنے بھی دنوں میں آسانی سے پڑھ سکیں پڑھ لیں، البتہ اس میں بھی شک نہیں کہ بزرگوں کا طریقہ بھی خیر پر مبنی ہے اور اس کی اپنی برکات ہیں، اگر آپ کوئی بھی ترتیب فالو نہ سکیں تو میرا مشورہ ہے کہ آپ اس کتاب سے روزانہ صرف ایک درود شریف ہی پڑھنے کی عادت بنا لیں اگر آپ دلائل الخیرات کو آن لائن پڑھنا چاہتے ہیں تو نچلے لنک پر کلک کریں، آگے چل کر ہم آپ کو دلائل الخیرات کا ڈاؤن لوڈ لنک بھی دیں گے۔
دعوت اسلامی کی مطبوعہ دلائل الخیرات کا آن لائن مطالعہ کرنے کیلئے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں
Read Online Dalil ul khairat by Dawat e islami
دلائل الخیرات کی وجہ تصنیف :
دلائل الخیرات علامہ جزولی نے کیوں لکھی ،اس کا واقعہ یہ تھا کہ ایک مرتبہ آپ وضو کرنے کیلئے کنویں پر گئے تو وہاں نہ رسی تھی اور نہ ڈول تھا ،آپ پریشان تھے کہ ایک بچی آئی اور اس نے اپنا لعاب دہن پانی میں پھینکا تو پانی اوپر آگیا ،آپ یہ دیکھ کر حیران ہو گئے ،آپ نے اس بچی سے پوچھا تم اس مقام تک کیسے پہنچی تو اس نے کہا ،نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کثرت سے درود پڑھ کر ۔اس واقعے کے بعد امام محمد بن سلیمان جزولی نے یہ ارادہ کر لیا کہ وہ درود شریف پر ایک کتاب لکھیں گئے ۔
دلائل الخیرات سے بعض درود پاک کا ترجمہ :
میں یہاں آپ کیلئے اس کتاب سے چند درود پاک کا ترجمہ کر رہا ہوں تاکہ آپ کو اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ ہو سکے ۔
اے اللہ !
ہمارے آقا محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایک دن میں ہزار بار درود بھیج ،ان تمام قطروں کی تعداد کے برابر جو تخلیق کائنات سے لے کر قیامت تک برسیں گے ۔
اے اللہ !
ہمارے آقا محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایک دن میں ہزار بار درود بھیج،سات سمندروں میں جتنی مخلوقات تو نے پید ا کی ہیں ان کی تعداد کے برابر ،جن کو صرف تو ہی جانتا ہے اور اس تعداد کے برابر بھی جو قیامت تک تو سات سمندروں میں پیدا کرے گا ۔
مزید یہ بھی پڑھیے:
سب سے چھوٹا درود شریف کون سا ہے؟
لا الہ الا انت سبحانک کی فضیلت
COMMENTS