اس صفحے میں آپ کو درج ذیل عنوانات پر مواد ملے گا ۔
دعا کتنی طاقت ور چیز ہے ؟
دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات کیا ہوتی ہیں؟
مشکل وقت کی دعا
دعا کی قبولیت کا واقعہ
دعا کیسے مانگے تو قبول ہوتی ہے؟
دعا کیسے کام کرتی ہے ؟
دعا مانگی تو سارے سال کیلئے پیسوں کا بندوبست ہوگیا۔
سوال:
دعا کتنی طاقتور چیز ہے؟
جواب:
دعا اتنی طاقتور چیز ہے کہ اس کے ذریعے بظاہر ناممکن کام بھی کیے جاسکتے ہیں
مثلا
اس کے ذریعے مقدر کو بدلا جا سکتا ہے کیونکہ حدیث شریف میں ہے کہ دعا تقدیر کو بدل سکتی ہے ۔
اس کے ذریعے نابینا کو بینائی واپس دلوائی جاسکتی ہے جیسا کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی بچپن میں بینائی چلی گئی تو ان کی والدہ نے دعائیں کرکرکے اپنے بیٹے کو بینائی واپس دلوادی تھی ۔
اس کے ذریعے بانجھ عورت صاحب اولاد ہو سکتی ہےجیسا کہ حضرت زکریا علیہ السلام کی بیوی بانجھ تھی لیکن انہوں نے اللہ تعالی سے بہت دعائیں کیں تو اللہ تعالی نے انہیں بانجھ عورت سے اولاد عطافرمائی ۔
اس کے ذریعے لا علاج بیماریوں کا علاج کیا جاسکتا ہےجیسا کہ حضرت ایوب علیہ السلام نے دعا کی ذریعے ہی اپنے بیماری کا علاج کروایا تھا ۔
اس کے ذریعے بدترین دشمن کو دوست بنایا جا سکتا ہے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا کے ذریعے ہی حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو اپنا دوست بنایا تھا ۔
اس کے ذریعے فرشتوں کو زمین پر اتارا جاسکتا ہے جیسا کہ بدر کی لڑائی میں مسلمانوں نے فرشتوں کو زمین پر اتروا لیا تھا ۔
اس کے ذریعے بڑے بڑے لشکروں کو شکست دی جاسکتی ہے جیسا کہ غزوہ خندق میں مسلمانوں نے کفار قریش کو شکست دی تھی ۔
اس کے ذریعے ہر ظالم اور جابرسے نجات حاصل کی جاسکتی ہے جیسا کہ حضرت موسی علیہ السلام نے فرعون سے نجات حاصل کی تھی ۔
دعا کی طاقت کے متعلق یہ سارا مواد آپ وڈیو کی صورت میں بھی ملاحظہ فرما سکتے ہیں
ہماری اس موضوع پر یہ تحریر بھی ہے
دعا کے حوالے سے ہماری چند وڈیوز بھی ہیں
دعا کی قبولیت کا سبق آموز واقعہ
سوال:
دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟
جواب:
دعا قبول نہ ہونے کی یہ پانچ وجوہات ہو سکتی ہیں
۱۔حرام کھانا، حرام پینا یا حرام پہننا
حدیث شریف میں ہے:
ایک آدمی حرام کھا کر، حرام پی کر یا حرام پہن کر دعا کرتا ہے تو اس کی دعا کیسے قبول ہوگی ۔
۲۔ دعا کی قبولیت میں جلد کرنا اور پھر مایوس ہو کر دعا چھوڑ دینا
حدیث شریف میں ہے:
تم میں سے کسی ایک کی دعا اس وقت تک قبول کی جاتی ہے جب تک کہ وہ جلدی نہ کرے
۳۔حرام کاموں کا مرتکب ہونا اور گناہ کرنا
گناہ کرنے سے انسان اللہ کی نظروں میں اپنی اہمیت کھو دیتا ہے اور اس طرح اس کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں۔
۴۔ جن چیزوں کا اللہ تعالی نے حکم دیا ہے انہیں چھوڑ دینا
حدیث شریف میں ہے:
تم اگر امربالمعروف اور نھی عن المنکر کو چھوڑ دو گے تو تمہاری دعائیں قبول نہیں ہوں گی ۔
اگر آپ کو ان دونوں کا مطلب نہیں معلوم تو یہ دیکھیں امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کسے کہتے ہیں؟
۵۔ کسی گناہ یا قطع رحمی کی دعا مانگنا
حدیث شریف میں ہے:
جب کوئی مسلمان ایسی دعا مانگتا ہے جس میں گناہ یا قطع رحمی نہ ہو تو اس کو تین چیزوں میں کوئی ایک بدل مل جاتا ہے یا تو اس کی دعا قبول کر لی جاتی ہے، یہ اس کا بدلہ آخرت میں دیا جاتا ہے یا اس دعا کے برابر اس سے مصیبت کو ٹال دیا جاتا ہے ۔
اسی موضوع پر پیر ذوالفقار احمد صاحب کی کتاب بھی موجود ہے، آپ اسے اس لنک سے پڑھ اور ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
Duain Qabool Na Honay Ki Wajoohat By Pir Zulfiqar Ahmad Naqshbandi
اس موضوع پرہماری یہ تحریر بھی ملاحظہ فرمائیں
COMMENTS