صدقہ فطر کے متعلق احادیث:
حدیث:
نبی کریم علیہ السلام نے ایک شخص کو بھیجا کہ مکہ کے کوچوں میں اعلان کر دے کہ صدقہ فطر واجب ہے
(ترمذی)
حدیث:
نبی کریم علیہ السلام نے زکاۃ فطر مقرر فرمائی کہ لغو اور بیہودہ کلام سے روزہ کی طہارت ہو جائے اورمساکین کی خوراک ہو جائے
(ابن ماجہ،مستدرک)
حدیث:
نبی کریم علیہ السلام نے فرمایا:
بندہ کا روزہ آسمان و زمین کے درمیان معلّق رہتا ہے ،جب تک صدقہ فطر ادا نہ کرے
(تاریخ بغداد)
حدیث:
نبی کریم علیہ السلام نے زکاۃ فطر ایک صاع کھجور یا جَو،
غلام و آزاد ،مرد وعورت، چھوٹے اور بڑے مسلمانوں پر مقرر کی
اور یہ حکم فرمایا:
کہ نماز کوجانے سے پیشتر ادا کردیں۔
(بخاری،مسلم)
حدیث:
حضرت عبداﷲ بن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنھما نے آخررمضان میں فرمایا:
اپنے روزے کا صدقہ ادا کرو، اس صدقہ کو رسول ﷲ صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے مقرر فرمایا:
ایک صاع کھجور یا جَو یا نصف صاع گندم
(نسائی،ابوداؤد)
از
احسان اللہ کیانی
COMMENTS