سوال :
میں سحری نہیں کرتا تاکہ نیند خراب نہ ہو لیکن روزہ رکھتا ہوں کیا میرا ایسا کرنا صحیح ہے ؟
جواب:
سحری ضرور کیا کریں،کیونکہ اس کے متعلق بھت سی احادیث وارد ہوئی ہیں،میں چند احادیث مبارکہ مع ترجمہ آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں
.
حدیث:
"تَسَحَّرُوا، فَإِنَّ فِي السَّحُورِ بَرَكَةٌ”
سحری کھایا کرو،یقینا سحری میں برکت ہے.
(صحیح ابن حبان)
حدیث:
"تَسَحَّرُوا وَلَوْ بِجَرْعَةٍ مِنْ مَاءٍ”
سحری کرو،اگرچہ پانی کے ایک گھونٹ کے ساتھ ہو.
(صحیح ابن حبان)
حدیث:
"إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الْمُتَسَحِّرِينَ”
بیشک اللہ اور اس کے فرشتے سحری کھانے والوں پر درود بھیجتے ہیں .
(صحیح ابن حبان)
حدیث:
"فَصْلُ مَا بَيْنَ صِيَامِنَا وَصِيَامِ أَهْلِ الْكِتَابِ أَكْلَةُ السَّحُورِ”
ہمارے اور اہل کتاب کے روزے کے درمیان فرق سحری کھانے کا ہے.
(صحیح ابن حبان)
حدیث:
"نِعْمَ سَحُورُ الْمُؤْمِنِ التَّمْرُ”
مومن کی بھترین سحری کھجور ہے.
(صحیح ابن حبان)
یہاں ایک بات بڑی قابل توجہ ہے ،کیا آپ نے کبھی سوچا ؟ شیطان سحری کے وقت آپ کو کیوں سستی دلاتا ہے ؟
در اصل شیطان جانتا ہے کہ جب آپ نیند کی وجہ سے سحری نہیں کریں گے تو یقینا آپ فجر کی نماز بھی وقت پر اور با جماعت ادا نہیں کرسکیں گے، اس لیے شیطان آپ کو سحری سے روکتا ہے، میرا مشورہ ہے کہ آپ شیطان کے بہکاوے میں نہ آئیں اور سحری کریں اس میں برکت ہے اور سحری کی فضیلت تو حدیث میں یہ ہے کہ سحری کرنے والوں کیلئے فرشتے رحمت کی دعا کرتے ہیں ۔
از
احسان اللہ کیانی

COMMENTS