سوال:
امر بالمعروف اور نھی عن المنکر سے کیا مراد ہے یہ جملہ ہم نے اپنے علماء کرام سے بہت بار سنا ہے لیکن اس کا مطلب نہیں معلوم ؟
جواب :
امر بالمعروف سے مراد ہے
نیکی کا حکم دینا
نھی عن المنکر سے مراد ہے
برائی سے منع کرنا
مثلا
کسی سے کہنا بھائی نماز پڑھا کریں یہ اللہ تعالی نے ہر مسلمان پر فرض کی ہے، یہ امر بالمعروف ہے اور کسی سے کہنا بھائی آپ ماں باپ کے ساتھ بدتمیزی سے پیش نہ آیا کریں یہ بہت بڑا گناہ ہے، یہ نھی عن المنکر ہے۔
یاد رکھیں
یہ دونوں چیزیں استطاعت کے مطابق ہر مسلمان پر فرض ہیں
قرآن کریم میں امت مسلمہ کے متعلق ہے :
{ کُنۡتُمْ خَیۡرَ اُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاۡمُرُوۡنَ بِالْمَعْرُوۡفِ وَتَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنۡکَرِ}
تم سب امتوں میں سے بہترین امت ہو تمہیں لوگوں کیلئے نکالا گیا ہے،
تم بھلائی کاحکم دیتے ہواور بُرائی سے منع کرتے ہو.
(پ۴،اٰلِ عمرٰن: ۱۱۰)
اس امت کے بہترین ہونے کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہ امت امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کرتی ہے جو کہ در حقیقت نبیوں کا نام ہے
از
احسان اللہ کیانی
amar bil maroof meaning in urdu
COMMENTS