--> شہوت کو کم کرنے کے زبرست طریقے

شہوت کو کم کرنے کے زبرست طریقے

شہوت کو کم کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
جواب:

سب سے پہلے یہ سمجھ لیجیے کہ شہوت کسے کہتے ہیں، حصول لذت کی خواہش اور جماع کی خواہش کو شہوت کہتے ہیں، شہوت کو کنٹرول کرنے کے بہت سے طریقہ ہیں، تمام طریقوں کو ذیل میں بیان کیا جارہا ہے۔



شہوت کوکنٹرول کرنے کا سب سے بہترین طریقہ:

شہوت کو کنٹرول میں رکھنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ نکاح کر لیں کیونکہ نکاح آپ کو ہمیشہ کیلئے اس آفت سے بچا لےگا، نکاح ہوگیا تو ہمیشہ کیلئے آپ کو حلال طریقے سے شہوت پوری کرنے کی سہولت مل جائےگی اور آپ کو حرام طریقے سے شہوت پوری کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔

یہی وجہ ہے کہ حدیث شریف میں نکاح کے متعلق فرمایا گیا ہے:
تم میں سے جو استطاعت رکھتا ہو ،وہ نکاح کرے کیونکہ نکاح نگاہ کو جھکانے والا ہے اور شرم گاہ کو بدفعلی سے محفوظ کرنے والا ہے۔
(حدیث شریف )

 کنوارے کیسے شہوت کو قابو کریں:

جو نکاح نہیں کر سکتا وہ کیا کرے ؟ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جو شخص نکاح نہیں کر سکتا یعنی وہ ابھی اتنا نہیں کماتا کہ بیوی کی ضروریات پوری کر سکے، ایسے شخص کو چاہیے کہ وہ کثرت سے نفلی روزے رکھے کیونکہ روزے رکھنے سے شہوت کا زور ٹوٹ جاتا ہے۔

روزے کے حوالے سے حدیث شریف میں ہے:
روزہ شہوت کو ختم کرنے والا ہے۔
(صحیح بخاری ،کتاب النکاح ،باب من لم یستطع الباءۃ فلیصم)

مزدور آدمی کیسے شہوت کنٹرول کرے:

جو نکاح نہیں کرسکتا اور روزہ بھی نہیں رکھ سکتا وہ کیا کرے ؟ یقینا کچھ لوگ ایسے بھی ہوں گے جو نہ تو نکاح کر سکتے ہیں اور نہ ہی روزے رکھ سکتے ہیں، نکاح اس وجہ سے نہیں کر سکتے کیونکہ ان کے پاس وسائل نہیں ہیں یا ان کے گھر والے نہیں مانتے، روزہ اس وجہ سے نہیں رکھ سکتے کیونکہ وہ بھاری کام کرتے ہیں مثلا سخت قسم کی مزدوری کرتے ہیں اور روزہ رکھ کر اس قسم کی مزدوری نہیں ہوسکتی۔

ایسے لوگوں کو چاہیے کہ وہ کم کھائیں کیونکہ آپ جتنا زیادہ کھائیں گے اور جتنا زیادہ آپ کا پیٹ بھرا ہوا ہوگا اتنی ہی زیادہ آپ کو شہوت تنگ کرے گی، اس حوالے سے امام غزالی کا یہ فرمان ملاحظہ فرمائیں:

شہوت پر امام غزالی کا قول:

امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں
جب پیٹ بھرا ہوتا ہے ،تو شہوت ابھرتی ہے۔
(احیاء العلوم، امام غزالی)

شہوت بڑھانے والی غذائیں:

یہاں آپ ایک اور بات کا بھی خیال رکھیں کہ گرم تاثیر والی چیزوں سے بچیں کیونکہ جتنی گرم تاثیر والی چیزیں کھائیں گے، اتنی ہی شہوت جوش میں آئے گی،مثلا آپ روزانہ گوشت کھائیں گے، دیسی گھی کھائیں گے، بادام کھائیں گے، کھجوریں اور چھوارے کھائیں تو یقینی سے بات ہے، آپ کو شہوت بہت تنگ کرےگی، اس لیے ان غذاؤں کی جتنی ضرورت ہو، بس اتنی ہی استعمال کریں، ورنہ آپ اپنی شہوت کا علاج نہیں کر سکیں گے۔ 

اس لیے میرا مشورہ ہے کہ آپ خوب سوچ سمجھ کر ٹھنڈی تاثیر والی چیزیں کھائیں، مثلا کدو کھائیں کیونکہ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی اسے پسند فرمایا ہے، اس میں حکمت یہ ہو سکتی ہے کہ امت بھی اسے سنت سمجھ کر کھائے اور انہیں شہوت کو کم کرنے میں مدد ملے۔

شہوت کو کم کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ اپنی صحبت کو تبدیل کریں کیونکہ بعض اوقات آپ کی صحبت ہی آپ کی شہوت کوبھڑکاتی ہے اور آپ کو شہوت ران بناتی ہے، اس لیے جیسے بھی ممکن ہو اپنی صحبت کو تبدیل کریں، نیک اور اچھے لوگوں کی صحبت میں بیٹھیں، اگر آپ کے ارد گرد کے دوستوں میں اچھی صحبت نہیں مل سکتی تو چھپ کر کے دعوت اسلامی یا تبلیغی جماعت میں چالیس دن کیلئے نکل جائیں، ان شاء اللہ چالیس دن میں ہی آپ کی زندگی بدل جائےگی اور ایسے ہزاروں مسئلوں سے آپ کی جان چھوٹ جائےگی۔

شہوت سے بچنے کی دعا:

حدیث شریف میں شہوت کے شر سے بچنے کیلئے ایک دعا بھی منقول ہے، آپ اسے بھی پڑھ سکتے ہیں، اس کے الفاظ یہ ہیں:

اللھم انی اعوذبک من شر منی 

ترجمہ:

اے اللہ ! میں اپنی منی کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔   

شہوت کو کم کرنے کے طریقوں سے متعلق یہ تحریر اچھی لگے تو اسے ضرور شیئر کریں، تاکہ دوسرے لوگ بھی پاک دامن رہ سکیں۔ 

ہماری یہ تحریر بھی یقینا آپ کیلئے مفید ثابت ہوگی۔گناہ سے بچنے اور گناہ سے پہلے یادھانی کا وظیفہ


shahwat ko kam karne ka tarika


COMMENTS

نام

Audio-mp3,2,biography-urdu,2,books-intro,6,current-affairs,2,hadeesurdu,9,islamic-wallpapers,5,mazameen,8,meaning-urdu,3,sawaljawab,58,tafseer-ehsani,10,wazifa-urdu,4,
rtl
item
Info in urdu: شہوت کو کم کرنے کے زبرست طریقے
شہوت کو کم کرنے کے زبرست طریقے
شہوت کم کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ
https://i.ytimg.com/vi/NfAA2EkX-v0/hqdefault.jpg
https://i.ytimg.com/vi/NfAA2EkX-v0/default.jpg
Info in urdu
https://www.ehsanullahkiyani.com/2018/04/blog-post_80.html
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/
https://www.ehsanullahkiyani.com/2018/04/blog-post_80.html
true
3608222135359615950
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content