سوال:

نماز کی اہمیت بریلوی علماء کی کتابوں میں بیان نہیں کی گئی کیا یہ بات درست ہے؟

 

جواب :

ایسی بات نہیں ہے

بلکہ

نماز کی اہمیت بریلوی علماء کی کتابوں میں بھی بیان کی گئی ہے

 

 نماز  کی اہمیت بیان کرتے ہوئے مولانا احمد رضا خان بریلوی صاحب نے لکھا ہے :

 بے نمازی آدمی سخت بد بخت ہے ،فاسق ہے ،فاجر ہے ،بہت سے کبیرہ گناہوں کا مرتکب ہے اور جہنم کا مستحق ہے ،وہ ایسا مسلمان ہے جیسے گھوڑے کی تصویر ہوتی ہے شکل و صورت میں تو گھوڑے جیسی ہی ہوتی ہے لیکن اس کا کچھ فائدہ نہیں ہوتا ۔

(یہ بات فتاوی رضویہ ،جلد نمبر تئیس سے لی گئی ہے)

 

نماز کی اہمیت کے متعلق مفتی امجدعلی اعظمی صاحب نے لکھا ہے :

ایمان کے بعد نماز تمام فرائض میں سے نہایت اہم و اعظم ہے ۔

(یہ بات بہار شریعت میں موجود ہے)

 

از

احسان اللہ کیانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے