مطلوبہ عنوان تک فورا جانے کیلئے یہاں کلک کریں hide

سوال:

کیا انسان کی ملاقات کسی فرشتے سے ہو سکتی ہے ؟

 

جواب :

جی ہاں

ایسا ممکن ہے کیونکہ

حدیث شریف میں ہے :

"وَلَوْ کَانَتْ تَکُونُ قُلُوبُکُمْ کَمَا تَکُونُ عِنْدَ الذِّکْرِ لَصَافَحَتْکُمْ الْمَلَائِکَةُ حَتَّی تُسَلِّمَ عَلَيْکُمْ فِي الطُّرُقِ”

ترجمہ:

اگر تمہارے دل ہر وقت اسی طرح رہیں جیسے ذکر اللہ  کرتے وقت ہوتے ہیں تو فرشتے تم سے مصافحہ کرتے حتی کہ وہ راستوں میں تم پر سلام بھیجتے۔

(یہ حدیث شریف صحیح بخاری میں ہے)

 

لیکن

یہاں ایک مسئلہ ہے کہ

انسان کا دل ایک کیفیت پر نہیں رہتا،وہ بدلتا رہتا ہے

یہی کیفیت صحابہ کرام کی بھی تھی جب وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہوتے تو ان کی کیفیت ایسی ہوتی تھی گویا وہ جنت و جہنم کو آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں لیکن جب وہ گھر جا کر بیوی بچوں سے مشغول ہو جاتے تو کیفیت بدل جاتی تھی ،جب ان ہستیوں کی یہ قلبی کیفیت تھی تو ہم جیسوں کا کیا حال ہوگا ۔

 

از

احسان اللہ کیانی  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے