سوال :

جنت  میں آدمی کو مشکلات ملیں گی، کیا ایسی کوئی حدیث ہے؟

 

جواب :

ایسی کوئی حدیث نہیں ہے

البتہ

حدیث شریف میں یہ ہے کہ

 جنت کو مشکلات اور دشواریوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

 حجبت الجنۃ بالمکارہ

(یہ حدیث شریف صحیح بخاری میں ہے)

 

اس حدیث کی مراد یہ ہے کہ

جو شخص جنت میں جانا چاہتا ہے وہ دنیا میں بڑی مشکلات اٹھاتا ہے ۔

 

مثال کے طور پر

وہ نیند قربان کرتا ہے اور تہجد اورفجر کی نماز پڑھتا ہے ۔

وہ سارے دن کی تھکن کے باوجود  بھی عشاء کی سترہ رکعت پڑھتا ہے ۔

وہ خود محنت کرکے مال کماتا ہے لیکن اس میں سے  بھی صدقہ اور خیرات کرتا ہے ۔

وہ سخت گرمی میں بھی  رمضان کے تیس روزے رکھتا ہے ۔

وہ بوڑھے والدین کا بوجھ تا حیات اٹھاتا ہے ۔

 

اسی لیے دوسری حدیث میں ہے

دنیا مومن کیلئے قیدخانہ کی مثل دشوار ہے ۔

الدنیا سجن المومن

(یہ حدیث شریف سنن ابن ماجہ میں ہے )

از

احسان اللہ کیانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے